مضامین بشیر (جلد 2) — Page 388
مضامین بشیر ۳۸۸ ہمشیرہ محترمہ سیدہ ام طاہر احمد صاحبہ مرحومه کی بچی کی شادی دوست اس رشتہ کے بابرکت ہونے کے لئے خصوصیت سے دعائیں فرمائیں جیسا کہ احباب کو معلوم ہے حضرت امیر المومنین ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی صاحبزادی عزیزہ امتہ الباسط سلمها ( جو ہمشیرہ محترمہ ام طاہر احمد صاحبہ مرحومہ کے بطن سے ہیں ) کی شادی حضرت میر محمد اسحق صاحب مرحوم کے بڑے صاحبزادے عزیز میر داؤ د احمد سلمہ کے ساتھ ۲۴ را کتوبر ۴۸ کو قرار پائی ہے۔یعنی نکاح تو پہلے سے ہو چکا ہے۔اب انشاء اللہ ۲۴ /اکتوبر کو رخصتانہ کی تقریب عمل میں آئیگی۔میں اس سے قبل حضرت میر صاحب مرحوم کے تعلق اور ان کی یاد کا واسطہ دے کر دوستوں میں دعا کی تحریک کر چکا ہوں۔اب ہمشیرہ محترمہ سیدہ ام طاہر احمد صاحبہ مرحومہ کے تعلق کی بنا پر یہ نوٹ شائع کر رہا ہوں۔حضرت امیر المومنین ایدہ اللہ تعالیٰ کا مقام اور تعلق ایسا ہے کہ اس کی بنا پر جماعت بہر حال مخصوص دعا کرتی ہی ہے لیکن اس پر بعض مزید تعلقات اور مزید گزری ہوئی یادوں کی بنا پر انسان اپنی توجہ میں اضافہ کر سکتا ہے۔جس طرح حضرت میر صاحب مرحوم کا مقام جماعت میں خاص تھا اور وہ جماعت کے ہرا امیر وغریب کے ساتھ یکساں تعلق رکھنے ، ان کی خوشیوں میں حصہ لینے اور ان کے بوجھوں کو ہٹانے میں پیش پیش تھے۔اسی طرح ہمشیرہ محترمہ سیدہ ام طاہر احمد صاحبہ مرحومہ کو بھی یہ نمایاں خصوصیت حاصل تھی کہ وہ جماعتی کاموں میں عمومی حصہ لینے کے علاوہ غرباء کی امداد اور ان کی ہمدردی میں ہمیشہ پیش پیش رہتی تھیں اور ہر شخص کی خوشی کو اپنی خوشی سمجھتیں اور اس میں انتہائی محبت کے ساتھ حصہ لیتی تھیں تو اب جبکہ ان کی اپنی بچی کی شادی ہو رہی ہے اور خدائی تقدیر کے ماتحت وہ اپنی اس بچی کی خوشی میں خود شریک نہیں ہو سکتیں اور ان کی ظاہری دعائیں جو ان کی زندگی کے ساتھ وابستہ تھیں ، ان کا زمانہ بھی گزر چکا ہے تو میں سمجھتا ہوں کہ جماعت کا یہ فرض ہے کہ وہ مرحومہ کی بچی کی شادی کے موقع پر اسے اپنی مخصوص دعاؤں میں یا درکھیں اور خدا سے اس بات کے ملتجی ہوں کہ وہ اس