مضامین بشیر (جلد 2) — Page 343
۳۴۳ مضامین بشیر قادیان کے دوستوں کو روپیہ بھجوانے کا محفوظ طریق جو دوست اس وقت قادیان میں بطور درویش بیٹھے ہیں ان کے عزیز بعض اوقات ان کے نام کچھ روپیہ بھجوانا چاہتے ہیں۔سو ایسے دوستوں کی اطلاع کے لئے یہ اعلان کیا جاتا ہے کہ اس طرح کا روپیہ دو طرح سے بھجوایا جا سکتا ہے۔ا۔پہلا طریق یہ ہے کہ قادیان کے جس درویش کے نام جور و پیہ بھجوانا ہو وہ ڈاکخانہ کے ذریعہ منی آرڈر کر ادیا جائے ایسے منی آرڈر میں درویش کا پورا نام درج ہونا چاہئے بلکہ احتیاط کے طور پر یہ الفاظ بھی بڑھا دیے جائیں کہ معرفت امیر جماعت احمد یہ دار مسیح قادیان اور قادیان کے ساتھ ضلع گورداسپور مشرقی پنجاب کے الفاظ زیادہ کر دیئے جائیں۔چونکہ منی آرڈروں کا سلسلہ جاری ہو چکا ہے پس اس ذریعہ سے روپیہ بھجوانے میں انشاء اللہ کسی قسم کا خطرہ نہیں۔۲۔دوسرا طریق یہ ہے کہ محاسب صاحب صدر انجمن احمد یہ جو دھامل بلڈنگ لاہور کے نام روپیہ بھجوا دیا جائے اور اس کے ساتھ یہ نوٹ کر دیا جائے کہ یہ روپیہ قادیان کے فلاں درویش کو پہنچا دیا جائے اس صورت میں محاسب صاحب کو یہ ہدایت ہے کہ وہ اس قسم کا روپیہ وصول کر کے اپنے انتظام میں متعلقہ درویش کو قادیان بھجوا دیں۔یہ طریق بھی خدا تعالیٰ کے فضل سے ہر طرح محفوظ ہے۔البتہ ایک زائد واسطہ پڑنے سے چند دن کی دیر ہو سکتی ہے۔اوپر کے دوطریقوں کے علاوہ کوئی اور طریق اختیار کرنا موجودہ حالات میں تسلی بخش نہیں ہو گا۔( مطبوعه الفضل ۳۱ / اگست ۱۹۴۸)