مضامین بشیر (جلد 2)

by Hazrat Mirza Bashir Ahmad

Page 344 of 1110

مضامین بشیر (جلد 2) — Page 344

مضامین بشیر ۳۴۴ ابلیس والے مضمون کے تعلق میں ایک اور حوالہ کچھ عرصہ ہوا میں نے ابلیس کے متعلق الفضل میں دو مضمون شائع کرائے تھے۔اور بعد میں اسی تعلق میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا ایک حوالہ بھی جو لائکپور کے ایک دوست نے لکھ کر بھیجا تھا چھپوا دیا تھا۔اب اسی تعلق میں محترمی مولوی ابوالعطاء صاحب نے ایک اور حوالہ لکھ بھیجا ہے جو حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی مشہور تصنیف حقیقۃ الوحی سے ماخوذ ہے۔سو اس غرض سے کہ اس مضمون کے سارے پہلوؤں پر روشنی پڑ جائے ، میں یہ لطیف اور اصولی حوالہ بھی درج ذیل کرتا ہوں۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں : اگر چہ شیطان عاصی اور نا فرمان ہے۔لیکن وہ اس بات پر تو یقین رکھتا ہے کہ خدا موجود ہے 66 اور اس پر حضرت مسیح موعود علیہ السلام حقیقتہ الوحی کے اسی صفحہ پر حاشیہ درج فرماتے ہیں کہ : اگر کوئی کہے کہ جس حالت میں شیطان کو خدا کی ہستی اور واحدانیت پر یقین ہے۔تو پھر وہ خدا تعالیٰ کی نافرمانی کیوں کرتا ہے۔اس کا جواب یہ ہے کہ اس کی نافرمانی انسان کی نافرمانی کی طرح نہیں ہے۔بلکہ وہ اس عادت پر انسان کی آزمائش کے لئے پیدا کیا گیا ہے۔اور یہ ایک راز ہے۔جس کی تفصیل انسان کو نہیں دی گئی ( مطبوعه الفضل ۳۱ راگست ۱۹۴۸ء)