مضامین بشیر (جلد 2) — Page 331
۳۳۱ مضامین بشیر ایک انتخاب میں مشرقی پنجاب کے پناہ گزینوں کے حلقہ ہائے انتخاب علاقہ وار تقسیم کی بجائے آبادی کے اصول پر مقرر کئے جائیں۔تا کہ مہاجرین کا مصیبت زدہ طبقہ اپنے اعتماد کے مطابق نمائندے چن سکے۔اس کے بعد جو ہوگا دیکھا جائے گا۔بلکہ اتنے عرصہ میں امید کرنی چاہئے کہ خدا کرے تو مہاجر و انصار با ہم شیر وشکر ہو کر ایک ہو جائیں اور علیحدہ نمائندگی کی ضرورت باقی نہ رہے۔میں امید کرتا ہوں کہ میرے اس مخلصانہ مشورہ کو حکومت مغربی پنجاب اور مشرقی پنجاب کے ایم۔ایل۔اے صاحبان قبول کر کے موجودہ بحث کو جو نا گوار طوالت اختیار کر چکی ہے جلد تر ختم کرنے کی کوشش کریں گے۔اللہ تعالیٰ ہم سب کے ساتھ ہو۔اور ہمارا حافظ وناصر رہے۔امين يا ارحم الرحمين مطبوعه الفضل ۲۴ / اگست ۱۹۴۸ء)