مضامین بشیر (جلد 2)

by Hazrat Mirza Bashir Ahmad

Page 332 of 1110

مضامین بشیر (جلد 2) — Page 332

مضامین بشیر ۳۳۲ دواغواشدہ عورتوں کی بازیابی (۱) قادیان سے اطلاع موصول ہوئی ہے کہ ان کے پاس ایک مسلمان اغوا شدہ عورت مسمات بی بی ساکن ڈنڈیانہ متصل جموں پہنچی ہے۔اس کے والد کا نام چراغ دین اور والدہ کا نام حسین بی بی ہے اس کے بھائیوں کا نام رحمت علی شفیع محمد اور بہن کا نام ریشماں ہے۔اس کے تابا علم الدین اور احمد دین بھی ہیں۔اگر مسمات مذکور کے رشتہ داروں میں سے یا کوئی اور شخص جو ان سے جان پہچان رکھتے ہوں اس اعلان کو دیکھیں تو دفتر حفاظت مرکز جو دھامل بلڈنگ، جو دھامل روڈ لاہور کو اپنے موجودہ پتہ - اطلاع دیں۔ނ (۲) قادیان سے یہ اطلاع بھی موصول ہوئی ہے کہ ایک اور اغوا شدہ عورت مسمات حفیظہ جس کی گود میں ایک سال کا بچہ بھی ہے برآمد کی گئی ہے۔اس کے والد کا نام حسین بخش اور والدہ کا نام حسین بی بی ہے جو منکو ہا ضلع گورداسپور کے رہنے والے ہیں۔اس کے بھائیوں کے نام دین محمد علی محمد ، شاہ محمد ، نور محمد ہیں۔اس عورت کے خاوند کا نام عبدل ہے جو موضع درا نگاہ کا رہنے والا ہے۔مسمات مذکور کے رشتہ داروں میں سے یا کوئی اور شخص جو ان سے واقفیت رکھتے ہوں۔اگر اس اعلان کو پڑھیں تو فوراً اپنے موجودہ پتہ سے دفتر حفاظت مرکز جود ہامل بلڈنگ ، جو د ہامل روڈ لاہور کو اطلاع دیں تا مسمات مذکور کے پاکستان پہنچنے پر اس کے رشتہ داروں کو اطلاع کی جا سکے۔( مطبوعه الفضل ۲۴ اگست ۱۹۴۸ء)