مضامین بشیر (جلد 2)

by Hazrat Mirza Bashir Ahmad

Page 315 of 1110

مضامین بشیر (جلد 2) — Page 315

۳۱۵ مضامین بشیر قادیان کے بیمار دوستوں کے لئے دُعا کی جائے قادیان کے دوست یعنی دیار مسیح کے درویش آج کل جن حالات میں قادیان میں ٹھہرے ہوئے ہیں وہ سب پر عیاں ہیں۔ان کی حالت عملاً قیدیوں کی سی ہے۔البتہ یہ فرق ضرور ہے کہ قیدیوں کو حکومت کھانا دیتی ہے۔مگر ہمارے دوستوں کو خود اپنا کھانا پڑتا ہے اور کھانا لا ز ما بہت سادہ اور جسم میں طاقت پیدا کرنے والے اجزاء کے لحاظ سے ناقص ہوتا ہے اس کے علاوہ گو خدا کے فضل سے قادیان میں اپنا طبی انتظام موجود ہے مگر ظاہر ہے کہ یہ انتظام موجودہ حالات میں پوری طرح تسلی بخش نہیں ہوسکتا اور ادویہ کا سٹاک بھی مکمل نہیں ہوتا۔ان حالات میں قادیان کے جو دوست بیمار ہو جاتے ہیں ان کے علاج اور طاقت بحال رکھنے کا انتظام لا زما نامکمل رہتا ہے اور زیادہ تر خدا کے فضل و رحم پر ہی بھروسہ کرنا پڑتا ہے۔وليس وراء الله للمرء مذهب آج کل بھی قادیان میں تین دوست بیمار ہیں یعنی (۱) مکرمی بھائی عبدالرحیم صاحب جو نو مسلم بھی ہیں اور پرانے صحابی بھی اور گزشتہ کا نوائے میں امیر قافلہ ہو کر قادیان گئے تھے (۲) مکرمی بھائی عبدالرحمن صاحب قادیانی وہ بھی نو مسلم ہیں اور پرانے صحابی بھی اور ہمارے اکثر دوست ان کے ایمان افروز مضامین اور مکتوبات کی وجہ سے انہیں جانتے ہیں اور (۳) مکرمی دفعدار محمد عبد اللہ صاحب جو کافی عرصہ سے بیمار چلے آتے ہیں۔میں احباب جماعت سے درخواست کرتا ہوں کہ ان تینوں دوستوں کی شفایابی اور صحت کے لئے خصوصیت سے دعا فرمائیں اور عنداللہ ماجور ہوں۔( مطبوعه الفضل ۱۷ را گست ۱۹۴۸ء)