مضامین بشیر (جلد 2) — Page 309
۳۰۹ مضامین بشیر ئض بشریت کے لوازمات کی وجہ سے کمزوری ہوتی ہے۔ورنہ وہ دوسری کمزوریوں سے محفوظ ہوتے ہیں اور یہ آخرالذکر کمزوری ایسی ہے کہ اولیاء اور انبیاء بھی اس سے مستی نہیں اور اسی لئے استغفار کے حکم میں سب کو شامل کیا گیا ہے تو جب انسانی کمزوریوں کا جال اتنا وسیع ہے اور یہ کوئی پوشیدہ بات نہیں ہے تو پھر محض اس قسم کے اظہار میں کہ میں ایک کمزوری کے دُور کرنے کا عہد کرتا ہوں کسی قسم کے اعتراض کا پہلو پیدا نہیں ہو سکتا اور نہ اس قسم کی دعا خدا کی صفت ستاری کے خلاف سمجھی جاسکتی ہے کہ اے خدا میں اس وقت ایک کمزوری کے دُور کرنے کا عہد کرتا ہوں تو مجھے اس کے پورا کرنے کی توفیق دے۔تا ہم میں یہ نہیں کہتا کہ ہر شخص ضرور ایسے عہد کا اظہار کرے۔اگر کوئی شخص اس عہد کو بھی مخفی رکھنا چاہتا ہے اور کسی وجہ سے اس اخفا کو اپنے لئے بہتر سمجھتا ہے تو وہ بے شک اسے مخفی رکھے۔شریعت اسے اظہار کے لئے مجبور نہیں کرتی۔ہاں میں یہ ضرور کہتا ہوں کہ اگر کوئی شخص اس قسم کے عہد کا اظہار کرنا چاہے تو اس کے رستہ میں کوئی روک نہیں۔بلکہ اسلام کی اکثر دعاؤں میں اظہار کا پہلو نمایاں نظر آتا ہے لیکن کمزوری کی نوعیت بہر حال مخفی رہنی چاہیے۔فَهم وتَدَبِّرُ والله اعلم بالصواب ( مطبوعه الفضل ۵ را گست ۱۹۴۸ء)