مضامین بشیر (جلد 2) — Page 297
۲۹۷ مضامین بشیر سندھ کے زیر مقدمہ دوستوں کے لئے دعا کی جائے نیز لدھیانہ کے دوستوں کے لئے بھی اس وقت سندھ میں کئی دوست جیل خانہ میں ہیں اور ان پر تعزیرات ہند کی مختلف دفعات کے ما تحت مقدمہ چل رہا ہے اور بعض پر قتل کا الزام ہے۔ان دوستوں میں جو سب کے سب سلسلہ کی اسٹیٹیوں کے کارکن ہیں ، بعض واقف زندگی بھی ہیں اور ایک لمبے عرصہ سے مصیبت میں مبتلا چلے آتے ہیں۔احباب کو چاہئے کہ ان دوستوں کی باعزت رہائی کے لئے درد دل سے دعا فرمائیں۔ایک بھائی کی امداد ہر حال میں فرض ہے اور حدیث میں آتا ہے کہ ایک بھائی کے دکھ کو اسی طرح محسوس کرنا چاہئے جس طرح جسم کے ایک عضو کے درد کو دوسرے اعضا محسوس کرتے ہیں۔پس دوستوں کو چاہئے کہ رمضان کے ان مبارک ایام میں اپنے ان مصیبت زدہ بھائیوں کو اپنی خاص دعاؤں میں یا درکھیں۔اسی طرح ابھی تک لدھیانہ مشرقی پنجاب میں ماسٹر لائق علی صاحب سابق صدر جماعت لدھیانہ اور ان کے لڑکے محمد اقبال صاحب بھی جیل خانہ میں زیر حوالات ہیں۔ان کی رہائی کے لئے بھی دوست خاص طور پر دعا فرمائیں۔۔( مطبوعہ الفضل ۲۸ / جولائی ۱۹۴۸ء)