مضامین بشیر (جلد 2)

by Hazrat Mirza Bashir Ahmad

Page 270 of 1110

مضامین بشیر (جلد 2) — Page 270

مضامین بشیر ۲۷۰ ۱۳ جولائی والا کا نوائے قادیان نہیں جاسکا۔بعض دوستوں کے خط آ رہے ہیں کہ جو کا نوائے ۳ جولائی ۱۹۴۸ء کو قادیان جانا تھا۔کیا وہ قادیان سے ہو کر واپس نہیں آیا۔سو تمام دوستوں کی اطلاع کے لئے اعلان کیا جا تا ہے کہ افسوس ہے کہ حکومت مشرقی پنجاب کی طرف سے ایک روک پیدا ہو جانے کی وجہ سے۳؎ جولائی والا کا نوائے ابھی تک قادیان نہیں جا سکا۔اس کے نتیجہ میں جن دوستوں نے قادیان سے واپس آنا تھا وہ بھی واپس نہیں آ سکے۔اس روک کے دور کرنے کی کوشش کی جارہی ہے اور جونہی کہ خدا کے فضل سے یہ روک دور ہو جائے گی فوراً لا ہور میں رکے ہوئے دوست قادیان روانہ ہو جائیں گے اور قادیان سے آنے والے دوست واپس آجائیں گے۔دوست دعا کرتے رہیں۔انشاء اللہ وقت آنے پر میرے قائم مقام عزیز مرزا ظفر احمد سلمہ کی طرف سے اطلاع کر دی جائے گی۔اس موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے میں دوستوں کی اطلاع کے لئے یہ ذکر بھی کر دینا چاہتا ہوں کہ میرا بخار خدا کے فضل سے ٹوٹ گیا ہے۔مگر ابھی تک کمزوری اتنی ہے کہ بستر میں لیٹے لیٹے چند سطر میں لکھنے سے بھی طبیعت نڈھال ہو جاتی ہے۔یہ بخار ڈینگیو قسم کا تھا۔جس نے سات دن میں ہی بالکل مضمحل کر دیا ہے۔میں دوستوں کی دعاؤں کا متمنی ہوں کہ اللہ تعالیٰ مجھے ایسی خدمت کی توفیق عطا فرمائے جو اس کی خاص رضا کی موجب ہو۔زاں پیشتر که بانگ برآید فلاں نماند ( مطبوعہ الفضل ۱۳؍ جولائی ۱۹۴۸ء)