مضامین بشیر (جلد 2)

by Hazrat Mirza Bashir Ahmad

Page 266 of 1110

مضامین بشیر (جلد 2) — Page 266

مضامین بشیر ۲۶۶ تھوڑی ہے۔آپ بلا توقف ایک ایک من کی جنس کو بڑھا کر تین تین من کی جنس کر دیں۔یعنی ہر دو باغیچوں پر چھ من کی جنس ہو جائے اور اس کے مقابل پر بقیہ رقم میں سے اس زائد جنس کی قیمت کے مطابق منہائی کر دی جائے۔(۲) روحانی نکتہ جو میرے مد نظر ہے، وہ یہ ہے کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے ہاتھوں سے جو جائداد حضرت اماں جان نے براہ راست پائی تھی۔وہ یہی شمر دار باغ تھا جو حضور نے ایک دینی غرض کے ما تحت حضرت امان جان کے پاس رہن رکھا تھا۔اور یہ خدا کا کتنا فضل ہے کہ آج بھی جبکہ سارا مشرقی پنجاب مسلمانوں سے خالی ہو چکا ہے اور ان کی سب جائیدا دیں غیر مسلموں کے ہاتھ میں جا چکی ہیں۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی یہ جائیداد جو حضور کے ہاتھوں سے براہ راست حضرت ام المومنین کو پہنچی تھی ، وہ اب بھی صحیح سلامت موجود ہے اور حضرت اماں جان کو اس کی آمد وصول ہورہی ہے۔غالباً بلکہ یقیناً اس وقت سارے مشرقی پنجاب میں کوئی ایسی مثال موجود نہیں کہ ایک شخص فسادات کے نتیجہ میں مجبور ہو کر مغربی پنجاب آ گیا ہوا اور پھر بھی اس کی مشرقی پنجاب والی جائیداد اُ سے آمد دے رہی ہو۔روپے کا تو کوئی سوال نہیں مگر ہمارے رحیم و کریم خدا کی یہ کتنی نکتہ نوازی اور ذرہ نوازی ہے کہ اس نے گزشتہ قیامت خیز طوفان میں بھی حضرت اماں جان کی اس جائیداد کو محفوظ رکھا ہے جو انہیں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے ہاتھوں سے براہ راست پہنچی تھی۔اور اس جائیداد کی آمد اب بھی حضرت اماں جان کو مغربی پنجاب میں پہنچ رہی ہے۔ذلِكَ فَضْلُ اللَّهِ يُؤْتِيْهِ مَنْ يَشَاءُ وَاللهُ ذُو الْفَضْلِ الْعَظِيمِ o ۵۶ ۵۷ دوستوں کو یہ نکتہ بتا دیں اور سمجھا دیں نَبِنُ شَكَرْتُمْ لَأَزِيدَنَّكُمْ (۳) اس تعلق میں میرا خیال اس روحانی نکتہ کی طرف بھی منتقل ہوا کہ باوجود اس کے کہ گزشتہ فسادات میں ہمارے پیارے مرکز پر بھی بھاری امتحان کا وقت آیا۔یعنی قتل وغارت ہوا جائیدادیں لوٹی گئیں۔بعض جانیں بھی ضائع ہوئیں اور جماعت کے بیشتر حصہ کو مجبور ہو کر قادیان سے نکلنا پڑا مگر باوجود اس بھاری امتحان کے اللہ تعالیٰ نے قادیان میں ان جگہوں کو اپنے خاص فضل سے محفوظ رکھا۔جن کے ساتھ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا اپنی زندگی اور وفات میں ذاتی تعلق قائم رہا ہے اور وہ ہمارے لئے خاص مقدس یادگاروں کا رنگ رکھتی ہیں۔مثلا وہ مکان جس میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام پیدا ہوئے۔وہ مکان جس میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے اپنی زندگی گزاری۔وہ مسجد جسے حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے خود خدائی بشارت کے ساتھ اپنے مکان کے متصل تعمیر کیا اور اس میں اپنی بے شمار نماز میں ادا کیں۔وہ مسجد جس میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے