مضامین بشیر (جلد 2)

by Hazrat Mirza Bashir Ahmad

Page 240 of 1110

مضامین بشیر (جلد 2) — Page 240

مضامین بشیر ۲۴۰ قادیان میں سب دوست خیریت سے ہیں اور نوافل کے پروگرام پر پوری طرح پابند دوستوں کی اطلاع کے لئے شائع کیا جاتا ہے کہ قادیان میں جملہ احمدی دوست جو موجودہ حالات میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے ایک الہام کی وجہ سے درویش کہلاتے ہیں ، خدا کے فضل سے ہر طرح سے خیریت سے ہیں۔ان کی طرف سے میرے پاس خطوط پہنچتے رہتے ہیں اور گو آج کل ڈاک کی خرابی کی وجہ سے خطوں میں بہت دیر ہو جاتی ہے مگر پھر بھی خدا کے فضل سے جلد جلد خیریت کی اطلاع ملتی رہتی ہے اور کبھی کبھی قادیان کے ساتھ ٹیلیفون پر بھی بات ہو جاتی ہے۔حضرت امیر المومنین ایدہ اللہ بنصرہ العزیز کے مقرر کردہ پروگرام کے مطابق قادیان کے در ولیش دو دن یعنی پیر اور جمعرات کو نفلی روزہ رکھتے ہیں اور سوائے بیماری وغیرہ کے تہجد کی نماز بھی با قاعدگی کے ساتھ ادا کرتے ہیں۔اس کے علاوہ درس و تدریس کا سلسلہ بھی جاری ہے اور مقبرہ بہشتی میں ہفتہ واراجتماعی دعا کا التزام بھی کیا جاتا ہے اور تازہ اطلاع سے پتہ لگتا ہے کہ سب دوست نہایت درجہ خوشی اور صبر و رضا کے ساتھ باہم اخوت اور اتحاد کے مقام پر قائم رہتے ہوئے اپنی زندگی گزار رہے ہیں۔گزشتہ کا نوائے میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے بعض پرانے صحابہ بھی مثلاً بھائی عبد الرحیم صاحب اور بھائی عبد الرحمن صاحب اور میاں محمد دین صاحب کھاریاں اور میاں محمد دین صاحب سکنہ تہال اور بعض دوسرے صحابہ قادیان پہنچ چکے ہیں اور خدا کے فضل سے ان کا وجود دوستوں کے لئے بڑی برکت کا موجب ہو رہا ہے۔میں اس جگہ ان دوستوں سے بھی معذرت کرنا چاہتا ہوں جن کے بعض عزیز دو تین ماہ کے ارادے سے قادیان گئے اور پھر کانوائے کا کافی انتظام نہ ہو سکنے کی وجہ سے ابھی تک واپس نہیں آسکے۔ایسے دوستوں کو یا د رکھنا چاہئے کہ گو جسمانی لحاظ سے انہیں اپنے عزیزوں کی جدائی کی تکلیف