مضامین بشیر (جلد 2) — Page 239
۲۳۹ مضامین بشیر آیندہ نسلیں تم پر فخر کریں۔شائد مجھے تنظیم کی غرض سے کچھ اور آدمی قادیان سے باہر بھجوانے پڑیں۔مگر وہ میرے خاندان میں سے نہ ہوں گے بلکہ علماء سے ہو نگے۔اس سے پہلے بھی میں کچھ علماء باہر بھجوا چکا ہوں۔تم ان پر بدظنی نہ کرو۔وہ بھی تمہاری طرح اپنی جان کو خطرہ میں ڈالنے کے لئے تیار ہیں۔لیکن خلیفہ وقت کا حکم انہیں مجبور کر کے لے گیا۔پس وہ ثواب میں بھی تمہارے ساتھ شریک ہیں۔اور قربانی میں بھی تمہارے ساتھ شریک ہیں۔ہاں وہ لوگ جو بوجہ بزدلی آنوں بہانوں سے اجازت لے کر بھاگنا چاہتے ہیں وہ یقیناً کمزور ہیں۔خدا تعالیٰ ان کے گناہ بخشے اور بچے ایمان کی حالت میں جان دینے کی توفیق دے۔اے عزیز و! اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ ہر وقت تمہارے ساتھ رہے اور مجھے جب تک زندہ ہوں بچے طور پر اور اخلاص سے تمہاری خدمت کی توفیق بخشے اور تم کومومنوں والے اخلاص اور بہادری سے میری رفاقت کی توفیق بخشے۔خدا تعالیٰ تمہارے ساتھ ہو۔اور آسمان کی آنکھ تم میں سے ہر مرد ہر عورت اور ہر بچہ کو سچا مخلص دیکھے اور خدا تعالیٰ میری اولادکو بھی اخلاص اور بہادری سے سلسلہ کی خدمت کرنے کی توفیق بخشے۔والسلام خاکسار ( دستخط مرزا محمود احمد ( خلیفہ اسیح ) ۱۹۴۷ء۔۸-۳۰ مطبوعه الفضل ۸/ جون ۱۹۴۸ء)