مضامین بشیر (جلد 2) — Page 238
مضامین بشیر ۲۳۸ میں نے اس امر کے مدنظر آپ لوگوں سے پوچھا تھا کہ ایسے وقت میں اگر میرا جانا عارضی طور پر زیادہ مفید ہو تو اس کا فیصلہ آپ لوگوں نے کرنا ہے یا میں نے۔اگر آپ نے کرنا ہے تو پھر آپ لوگ حکم دیں۔میں اسے مانوں گا۔لیکن میں ذمہ داری سے سبکدوش ہوں گا اور اگر فیصلہ میرے اختیار میں ہے تو پھر آپ کو حق نہ ہوگا کہ چون و چرا کریں۔اس پر آپ سب لوگوں نے لکھا کہ فیصلہ آپ کے اختیار میں ہے۔سو میں نے چند دن کے لئے اپنی سکیم کے مطابق کوشش کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔آپ لوگ دعائیں کرتے رہیں اور حوصلہ نہ ہاریں۔دیکھو مسیح کے حواری کتنے کمزور تھے مگر مسیح انہیں چھوڑ کر کشمیر کی طرف چلا گیا اور مسیحیوں پر اس قدر مصائب آئے کہ تم پر ان دنوں بھی ان کا دسواں حصہ بھی نہیں آئے۔لیکن انہوں نے ہمت اور بشاشت سے ان کو برداشت کیا۔ان کی جدائی تو دائی تھی مگر تمہاری جدائی تو عارضی ہے اور خود تمہارے اور سلسلہ کے کام کے لئے ہے۔مبارک وہ جو بدظنی سے بچتا ہے اور ایمان پر سے اس کا قدم لڑکھڑاتا نہیں۔وہی جو آخر تک صبر کرتا ہے خدا تعالیٰ کا انعام پاتا ہے۔پس صبر کرو اور اپنی عمر کے آخری سانس تک خدا تعالیٰ کے وفا دار ر ہو۔اور ثابت قدمی اور نرمی اور عقل اور سوجھ بوجھ اور اتحاد و اطاعت کا ایسا نمونہ دکھاؤ کہ دنیا عش عش کر اٹھے۔جو تم میں سے مصائب سے بھاگے گا وہ یقیناً دوسروں کے لئے ٹھوکر کا موجب ہو گا اور خدا تعالیٰ کی لعنت کا مستحق۔تم نے نشان پر نشان دیکھے ہیں اور خدا تعالیٰ کی قدرتوں کا منور جلوہ دیکھا ہے۔اور تمہارا دل دوسروں سے زیادہ بہادر ہونا چاہئے۔میرے سب لڑکے اور داماد اور دونوں بھائی اور بھتیجے قادیان میں ہی رہیں گے اور میں اپنی غیر حاضری کے ایام میں عزیز مرزا بشیر احمد صاحب کو اپنا قائم مقام ضلع گورداسپور اور قادیان کے لئے مقرر کرتا ہوں۔ان کی فرمانبرداری اور اطاعت کرو۔اور ان کے ہر حکم پر اسی طرح قربانی کرو جس طرح محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے۔آپ فرماتے ہیں۔مَنْ أَطَاعَ أَمِيرِى فَقَدْ أَطَاعَنِى وَمَنْ عَصَى أَمِيرِى فَقَدْ عَصَانِي۔۔۔۔یعنی جس نے میرے مقرر کردہ امیر کی اطاعت کی اس نے میری اطاعت کی۔اور جس نے میرے مقرر کردہ امیر کی نافرمانی کی۔اس نے میری نافرمانی کی۔پس جو ان کی اطاعت کرے گا۔وہ میری اطاعت کرے گا اور جو میری اطاعت کرے گا۔وہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی اطاعت کرے گا۔اور جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی اطاعت کرے گا وہ رسول کریم صلے اللہ علیہ وآلہ وسلم کی اطاعت کرے گا اور وہی مومن کہلا سکتا ہے دوسرا نہیں۔اے عزیز و! احمدیت کی آزمائش کا وقت اب آئے گا اور اب معلوم ہو گا کہ سچا مومن کون سا ہے۔پس اپنے ایمانوں کا ایسا نمونہ دکھاؤ کہ پہلی قوموں کی گردنیں تمہارے سامنے جھک جائیں اور