مضامین بشیر (جلد 2)

by Hazrat Mirza Bashir Ahmad

Page 162 of 1110

مضامین بشیر (جلد 2) — Page 162

مضامین بشیر ۱۶۲ مقدر کر رکھا ہے۔یہ درست ہے کہ صحیح وسائل کے حاصل ہو جانے اور صحیح طریق کار کے اختیار کرنے کے باوجود مختلف انسانوں کی جدوجہد کے نتائج مختلف ہو سکتے ہیں کیونکہ مختلف انسانوں کی قوت عملیہ اور قوت ذہنیہ مختلف ہوا کرتی ہے لیکن پھر بھی اگر صحیح طریق کار کو اختیار کیا جائے تو کم از کم ہر انسان جو مجنون یا مخبوط الحواس نہیں ہے ٹھوکر سے بچ سکتا ہے اور کامیابی کے ایک معقول معیار کو حاصل کر سکتا ہے۔یہ وسائل اور یہ طریق کارجو ہر قسم کے کاروبار میں انسان کی کامیابی اور ترقی کے لئے ضروری ہیں پانچ قسم کے ہیں جن میں سے چار مادی ہیں۔اور ایک روحانی ہے اور میں انہی کے متعلق اس مختصر سے مقالہ میں کچھ بیان کرنا چاہتا ہوں۔سب سے مقدم اور ہر جہت سے نمبر اول پر سمجھے جانے کے قابل چیز علم ہے۔یعنی اس فن کی واقفیت پیدا کرنا۔جو ایک انسان اپنے کاروبار مثلا تجارت یا صنعت و حرفت یا زراعت وغیرہ کے لئے اختیار کرنا چاہتا ہے۔علم وہ بنیادی چیز ہے جس کے بغیر کوئی عمارت تعمیر نہیں کی جاسکتی۔پس ہر شخص جو کسی قسم کے کاروبار میں قدم رکھنا چاہتا ہے۔اس کا سب سے پہلا فرض یہ ہے کہ جس فن کو وہ اختیار کرنا چاہتا ہے اس کی پوری پوری واقفیت حاصل کرے۔مگر افسوس ہے کہ اکثر لوگ ایک کام میں ہاتھ تو ڈال دیتے ہیں۔مگر اس کے اصول اور تفاصیل اور طریق کار کے سیکھنے کی طرف توجہ نہیں دیتے۔یہ ایسا ہی ہے جیسے ایک شخص جو تیر نا نہیں جانتا۔وہ کسی گہرے سمندر میں جا کو دے۔ایسا شخص یقینا ڈوبے گا اور اس کے ڈوبنے کی ذمہ داری خود اس کے نفس پر ہوگی۔میرا یہ منشاء نہیں کہ جب تک کسی فن میں کمال نہ پیدا کر لیا جائے اس وقت تک اس میں ہاتھ نہ ڈالا جائے۔کیونکہ علوم کے بعض حصے علم کے میدان میں قدم رکھنے کے بعد حاصل ہوتے ہیں اور بعض لوگ اپنی کسی جسمانی کمزوری کی وجہ سے تکمیل کی اہلیت ہی نہیں رکھتے مگر بہر حال اتنا تو ضروری ہے کہ ہر وہ شخص جو زراعت کے میدان میں قدم رکھنا چاہتا ہے وہ زراعت کے مبادی سے واقف ہو اور ہر وہ شخص جو تجارت کے میدان میں قدم رکھنا چاہتا ہے۔وہ تجارت کے مبادی سے واقف ہو اور ہر وہ شخص جو صنعت و حرفت کے میدان میں قدم رکھنا چاہتا ہے۔وہ صنعت و حرفت کے مبادی سے واقف ہو وغیرہ۔دنیا میں بیشمار نا کا میاں صرف اس وجہ سے ہوتی ہیں کہ لوگ محض دیکھا دیکھی یا صرف شوق کے طور پر یا کسی دوسرے کے کہنے کہانے سے فن سے واقفیت پیدا کرنے کے بغیر ایک کام میں ہاتھ ڈال دیتے ہیں اور پھر نقصان اٹھا کر اپنی قسمت کو روتے ہیں۔پس کامیابی کے لئے سب سے مقدم چیز یہ ہے کہ انسان جو کام بھی اختیار کرنا چاہے اس کے اصول اور اس کے فن سے واقفیت پیدا کرے۔اسلام نے تو علم کی ایسی