مضامین بشیر (جلد 2)

by Hazrat Mirza Bashir Ahmad

Page 154 of 1110

مضامین بشیر (جلد 2) — Page 154

مضامین بشیر ۱۵۴ اس قافلہ میں قریباً دس ہزار مسلمان شامل تھے اور کچھ ۳ اکتو بر والے حملہ میں قادیان میں شہید ہو چکے تھے۔یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ اس قافلہ پر راستہ میں کیا گزری۔(۵۳) ۵/اکتوبر ۱۹۴۷ء۔تعلیم الاسلام ہائی سکول کے بورڈنگ میں محصور شدہ احمدیوں سے ہند و ملٹری نے جبڑا بیگار لی۔اور ان کے سر پر کھڑے ہو کر پناہ گزینوں کے چھوڑے ہوئے سامانوں کو اکٹھا کروا کر مختلف مقامات پر پہنچانے کے لئے مجبور کیا۔اس قسم کی بیگا رکئی دن لی جاتی رہی۔(۵۴) ۱/۵ کتوبر ۱۹۴۷ء۔تعلیم الاسلام ہائی سکول کی عمارت پر معہ اس کے سامان کے قبضہ کر لیا گیا۔(۵۵) ۵/اکتوبر ۱۹۴۷ء۔جماعت احمدیہ کا مردانہ اور زنانہ نور ہسپتال جبر ا خالی کرالیا گیا اور بیماروں اور زخمیوں کو بڑی بے دردی کے ساتھ باہر نکال کر ہسپتال کا قبضہ ایک ہندو ڈاکٹر کو دے دیا گیا اور بعد میں ایک سکھ ڈاکٹر کو اس کا انچارج بنا دیا گیا۔(۵۶) ۷ اکتوبر ۱۹۴۷ء۔مسجد اقصے پر پھر بمباری کی گئی۔چار بموں میں سے دو نے پھٹ کر مسجد کے فرش کو نقصان پہنچایا۔اور ایک بم حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے والد بزرگوار کی عین قبر کے پاس گرامگر خدا کا شکر ہے کہ پھٹا نہیں۔(۵۷) ۱۰ اکتوبر ۱۹۴۷ء - عزیزم مرزا رشید احمد کی بیوی کی کا ر ضبط کر لی گئی۔اس سے قبل ملک عمر علی صاحب بی۔اے کی پرائیویٹ کا ر بھی ضبط کر لی گئی تھی۔اسی طرح جماعت کے دو بھاری ٹرک اور دو پندرہ ہنڈرڈ ویٹ والے ٹرک بھی ضبط کر لئے گئے۔اسی طرح بعض اور موٹر گاڑیاں بھی حکومت کی ضرورت کا بہانہ رکھ کر ضبط کر لی گئیں۔(۵۸) ۱۴ اکتوبر ۱۹۴۷ء۔حضرت امیر المومنین ایدہ اللہ تعالیٰ کے حکم سے مرزا عزیز احمد صاحب ایم۔اے کرنل ڈاکٹر عطاء اللہ صاحب کی اسکورٹ میں لاہور آ گئے۔اور ان کی جگہ قادیان میں مولوی جلال الدین صاحب شمس سابق امام مسجد لنڈن کو امیر مقامی مقرر کیا گیا۔(۵۹) ۱۵ / اکتوبر ۱۹۴۷ء - جماعت احمدیہ کا پر لیس جس میں جماعت کا مرکزی اخبار الفضل چھپتا تھا اور اسی طرح حضرت خلیفہ اصیح اول کی لائبریری اور اس کے ساتھ شامل شدہ دیگر لائبریریوں پر قبضہ کر کے ان پر مہریں لگا دی گئیں۔اس مرکزی لائبریری میں ۳۰ ہزار کے قریب علمی کتا ہیں تھیں۔جو زیادہ تر عربی اور فارسی میں تھیں۔اور کئی نایاب کتب اور بیش قیمت قلمی نسخے بھی لائبریری میں موجود تھے۔جن سے احمدی علماء اپنی علمی تحقیقا توں میں فائدہ اٹھاتے تھے۔(۶۰) ۳۰ اکتوبر ۱۹۴۷ء۔اس دن معلوم ہوا کہ حملہ کے ایام میں اور اس کے بعد قادیان