مضامین بشیر (جلد 2) — Page 149
۱۴۹ مضامین بشیر ١٩٤٨ء گذشتہ فسادات کے تعلق میں چند خاص تاریخیں" نمبر ۲ گذشتہ فسادات کے تعلق میں جو واقعات قادیان اور اس کے ماحول میں رونما ہوئے۔ان کا ریکارڈ ہمارے پاس محفوظ ہے اور انشاء اللہ اپنے وقت پر شائع کیا جائیگا۔فی الحال دوستوں کی اطلاع کے لئے بعض خاص خاص واقعات کا ذکر مختصر روز نامچہ کی صورت میں درج ذیل کیا جاتا ہے۔گذشتہ سے پیوستہ (۳۱) ۲۲ ستمبر ۱۹۴۷ء۔پولیس اور ملٹری نے حضرت امیر المومنین خلیفہ امسیح الثانی ایدہ اللہ بنصرہ العزیز کے مکانات اور دفتر اور خاکسار مرزا بشیر احمد کے مکان کی تلاشی لی اور یہ تلاشی صبح 4 بجے سے لے کر دن کے گیارہ بجے تک جاری رہی اور ہمارے مکانات کے تمام حصوں اور ملحقہ رستوں میں مسلح پولیس اور ملٹری کا پہرہ لگا دیا گیا۔تلاشی میں ٹرنکوں اور بیٹیوں اور الماریوں وغیرہ کے قفل توڑ تو ڑ کر ہر چیز کو غور سے دیکھا گیا اور بعض کمروں کے فرشوں کو اکھیڑا کھیڑ کر بھی تسلی کی گئی کہ وہاں کوئی قابل اعتراض چیز تو دبائی ہوئی نہیں۔پولیس اور ملٹری جیسا کہ قاعدہ ہے اپنی تلاشی دینے کے بغیر اور زنانہ مکانوں میں پردہ کرانے کے بغیر جس حصہ میں چاہتی تھی گھس جاتی تھی مگر کوئی قابل اعتراض چیز برآمد نہیں کر سکی۔البتہ لائسنس والا ہتھیار جو بھی نظر آیا اسے اکٹھا کر لے گئی۔چنانچہ حضرت امیر المومنین ایدہ اللہ کی ایک شاٹ گن۔خان محمد احمد خان کی ایک بائیں بور رائیفل اور عزیز مرز احمید احمد کا ایک پستول لائسنس دکھانے کے باوجود ابھی تک واپس نہیں کیا گیا۔(۳۲) ۲۳ ستمبر ۱۹۴۷ء :۔حضرت امیر المومنین ایدہ اللہ کے حکم کے ماتحت خاکسار مرزا بشیر احمد عزیز میجر مرزا داؤ داحمد کی اسکورٹ میں قادیان سے روانہ ہوکر لاہور آ گیا۔میرے پیچھے حضرت صاحب کے ارشاد کے ماتحت مرزا عزیز احمد صاحب ایم۔اے مقامی امیر مقرر ہوئے۔اس مضمون کی پہلی قسط نہیں مل سکی۔اس لئے مضمون دوسری قسط سے شروع ہورہا ہے۔