مضامین بشیر (جلد 2)

by Hazrat Mirza Bashir Ahmad

Page 4 of 1110

مضامین بشیر (جلد 2) — Page 4

مضامین بشیر ۴ چوہدری فتح محمد صاحب سیال پنجاب اسمبلی کے ممبر منتخب ہو گئے میاں بدر محی الدین صاحب کے مقابلہ میں ۶۱۵ اور سید بہاءالدین صاحب کے مقابلہ میں ۲۱۰۳ کی اکثریت قادیان ۲۱ فروری۔آج ڈپٹی کمشنر صاحب گورداسپور کے دفتر میں حلقہ مسلم تحصیل بٹالہ کی پر چیوں کی سرکاری گنتی ہو گئی اور چوہدری فتح محمد صاحب سیال ایم۔اے کی کامیابی کا اعلان کر دیا گیا ہے۔فالحمد للہ علی ذالک۔ووٹوں کی تفصیل حسب ذیل ہے۔چوہدری فتح محمد صاحب سیال میاں بدرمحی الدین صاحب سید بہاء الدین صاحب ۶۲۶۶ ۵۶۵۱ ۴۱۶۳ سب سے پہلے میں خدا تعالیٰ کا شکر ادا کرتا ہوں جس نے ہمیں انتہائی مشکلات میں کامیابی عطا فرمائی اور اس سے دعا کرتا ہوں کہ وہ چوہدری فتح محمد صاحب سیال کو ان فرائض کے کما حقہ ادا کرنے کی توفیق عطا کرے، جو پنجاب اسمبلی کے ممبر ہونے کی حیثیت میں ان پر عائد ہوتے ہیں۔وہ اس حلقہ کے بچے نمائندہ ثابت ہوں اور ملک وملت کی حقیقی خدمت سر انجام دے سکیں۔آمین اس کے بعد گزشتہ ایام میں جن احمدیوں نے چوہدری صاحب موصوف کو کامیاب بنانے میں کسی نہ کسی رنگ میں کام کیا ہے اور یہ کام میرے علم میں بہت بھاری ہے ، ان کا اجر خدا کے پاس ہے اور مجھے اس کے متعلق کچھ کہنے کی ضرورت نہیں۔کیونکہ یہ ایک قومی فرض تھا جو انہوں نے ادا کیا ہے۔فجزاهم الله خير أو شكر سعيهم مگر میں اس موقع پر خصوصیت کے ساتھ ان کثیر التعداد غیر احمدی مسلمانوں اور سکھ اور ہندو اصحاب کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے اپنے آپ کو کئی قسم کے خطرات میں ڈالتے ہوئے اس الیکشن میں ہماری امداد کی اور چوہدری فتح محمد صاحب کو کامیاب بنانے میں شب وروز حصہ لیا۔وہ انشاء اللہ ہمیں نا شکر گزار نہیں پائیں گے۔وما توفيقنا الا بالله