مضامین بشیر (جلد 2) — Page 1043
۱۰۴۳ مضامین بشیر قادیان جانے والی پارٹی کے متعلق ضروری اعلان اس سال جلسہ سالانہ کے موقع پر جو دوست قادیان جانے کی خواہش رکھتے ہیں ان کی طرف سے درخواستیں موصول ہو رہی ہیں اور اس وقت تک یہ تعداد چار سو تک پہنچ چکی ہے اور ابھی مزید درخواستیں آ رہی ہیں اور بعض دوست گھبرا گھبرا کر اوپر تلے یاد دہانیاں بھی بھجوا رہے ہیں۔ایسے دوستوں کی اطلاع کی غرض سے اعلان کیا جاتا ہے کہ اس معاملہ میں ہر دوست کے ساتھ انفرادی خط و کتابت نہیں کی جاسکتی اور ابھی تک حکومت کی طرف سے آخری اجازت بھی نہیں پہنچی۔بعد اجازت انتخاب ہونے پر صرف منتخب ہونے والے دوستوں کو اطلاع دی جائے گی۔پس جن دوستوں کو مناسب وقت تک یہ اطلاع نہ پہنچے وہ سمجھ لیں کہ ان کا نام انتخاب میں نہیں آ سکا اور انتخاب کرنے والوں کے متعلق حسن ظنی سے کام لیں۔کیونکہ بہر حال جب جانے والوں کی تعداد محدود ہو تو لازماً انتخاب بھی محدود ہو سکتا ہے۔اللہ تعالیٰ سب دوستوں کے ساتھ ہو اور حافظ وناصر رہے۔( مطبوعه الفضل ۱۳۰ نومبر ۱۹۵۰ء)