مضامین بشیر (جلد 2)

by Hazrat Mirza Bashir Ahmad

Page 1042 of 1110

مضامین بشیر (جلد 2) — Page 1042

مضامین بشیر ۱۰۴۲ اپنے درویش بھائیوں کو دعاؤں میں یا درکھیں وہ آپ سب کے لئے دعا گو رہتے ہیں (۱) قادیان کے درویش خدا کے فضل سے بخیریت ہیں اور اپنے تبلیغی اور تعلیمی اور تربیتی پروگرام کے مطابق خدمت سلسلہ میں لگے ہوئے ہیں۔سب دوستوں کو چاہئیے کہ ہمیشہ اپنے درویش بھائیوں کو اپنی دعاؤں میں یا د رکھیں۔وہ کئی لحاظ سے آپ کی خاص دعاؤں کے مستحق ہیں اور پھر اس لحاظ سے بھی ان کا حق ہے کہ وہ ہمیشہ آپ سب کے لئے دعا گو رہتے ہیں۔وَمَنْ لَّمْ يَشْكُرِ النَّاسَ لَمْ يَشْكِرُ اللهَ (۲) آج کل بعض درویش زیادہ بیمار ہیں۔انہیں خصوصیت سے دعاؤں میں یاد رکھا جائے۔ان میں میاں محمود احمد صاحب پشاوری اور رفیع الدین صاحب گجراتی اور میاں صدر الدین صاحب قادیانی دوستوں کی دعاؤں کے زیادہ مستحق ہیں۔اول الذکر عزیز کوسل کا عارضہ لاحق ہے جو جوانی کی عمر میں خطر ناک ہوتا ہے۔ثانی الذکر کی ہڈی ٹوٹ گئی تھی اور عام صحت بھی کمزور ہے اور آخر الذکر قادیان کے پرانے صحابی اور بہت ضعیف ہیں اور اب گویا چراغ سحری کا رنگ رکھتے ہیں۔اسی طرح در ولیش محمد اشرف صاحب کے برادر نسبتی اور بچی بھی بہت بیمار ہیں۔اللہ تعالیٰ ان کا اور دوسرے سب درویشوں اور ان کے عزیزوں کا حافظ و ناصر ہو۔(۳) دوستوں کو یہ بھی یاد رکھنا چاہئیے کہ درویش کا نام حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے ایک الہام کی بناء پر رکھا گیا ہے۔جس میں ایک فرشتہ حضور کے سامنے ایک نان پیش کرتے ہوئے کہتا ہے کہ یہ تیرے لئے اور تیرے ساتھ کے درویشوں کے لئے ہے۔پس درویشوں کی مدد کرنے والے دوست ( خواہ یہ مد دروحانی ہو یا اخلاقی ہو یا مالی) حقیقہ اس نان کے مہیا کرنے میں مدد دیتے ہیں جو خدا کے فرشتہ نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے سامنے پیش کیا تھا ؟ و مـن كـان في عون اخيــه كان الله في عونه وجزاكم الله احسن الجزا في الدنيا والاخرة۔مطبوعه الفضل ۲۶ نومبر ۱۹۵۰ء)