مضامین بشیر (جلد 2) — Page 1036
مضامین بشیر عزیز مرزا حفیظ احمد سلمہ کی بچی کی ولادت ابھی ابھی عزیز مرزا حفیظ احمد سلمہ کا ربوہ سے خط آیا ہے کہ خدا تعالیٰ نے انہیں اپنے فضل سے بچی عطا کی ہے۔یہ بچی حضرت امیر المؤمنین خلیفتہ المسیح الثانی ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی پوتی اور ننھیال کی طرف سے حضرت میر حامد شاہ صاحب مرحوم سیالکوٹی کے بھانجہ متر می میرعبدالسلام کی نواسی ہے دوست دعا فرمائیں کہ اللہ تعالیٰ نوزائیدہ بچی کو والدین کے لئے قرۃ العین بنائے اور دین و دنیا کی نعمتوں سے نوازے آمین۔( مطبوعه الفضل ۲۳ / نومبر ۱۹۵۰ء)