مضامین بشیر (جلد 2)

by Hazrat Mirza Bashir Ahmad

Page 1037 of 1110

مضامین بشیر (جلد 2) — Page 1037

۱۰۳۷ مضامین بشیر کتاب چالیس جواہر پارے چھپ رہی ہے وو کچھ عرصہ ہوا میں نے اپنی جدید تصنیف ” چالیس جواہر پارے“ کے متعلق اعلان کیا تھا کہ وہ انشاء اللہ اس جلسہ سالانہ کے موقعہ پر شائع ہو جائے گی۔اب خدا کے فضل سے یہ کتاب بالکل مکمل ہے اور کاتب نے کتابت شروع کر دی ہے۔امید ہے کہ انشاء اللہ دسمبر کے وسط تک چھپ کر تیار ہو جائے گی۔اس کتاب میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی چالیس منتخب حدیثوں کا متن اور ترجمہ اور ضروری تشریح درج ہے اور تشریح کی ذیل میں بے شمار زائد حدیثوں کا ذکر بھی آ گیا ہے۔کتاب کے شروع میں ایک تمہید بھی ہے جس میں فن حدیث اور مصطلحات حدیث اور مشہور کتب حدیث کے متعلق ضروری معلومات شامل ہیں۔حدیثیں زیادہ تر انفرادی کیریکٹر کی بلندی۔اصلاح بین الناس اور قومی ترقی کے مضمون سے تعلق رکھتی ہیں۔حجم غالباً ایک سو اٹھائیس صفحات پر مشتمل ہوگا۔میں امید کرتا ہوں کہ خدا کے فضل و کرم سے یہ مجموعہ نہ صرف سکولوں اور کالجوں کے طلباء اور طالبات کے لئے بلکہ ہر اس شخص کے لئے جو اسلامی تعلیمات کا خلاصہ اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے ارشادات کا دلکش نمونہ معلوم کرنے کا خواہشمند ہے نیز نو مسلموں کے لئے بھی انشاء اللہ بہت مفید اور بابرکت ثابت ہوگا۔بہر حال مدت سے میری یہ خواہش تھی جو خدا نے پوری کرنے کی توفیق دی۔اب اسے پڑھنا اور اس سے فائدہ اٹھانا اور اس کی اشاعت کو وسیع کرنا احباب کا کام ہے۔قیمت جس کا ابھی تک مجھے بھی علم نہیں ( کیونکہ میں تو صرف ثواب کی خاطر سے لکھنے والا ہوں ) بعد میں معلوم ہو جائے گی لیکن میرا خیال ہے کہ غالبا بارہ آنے فی نسخہ کے لگ بھگ ہوگی۔ملنے کا پتہ یہ ہے۔(۱) ربوہ میں۔بک ڈپو تالیف و تصنیف جماعت احمد یہ ربوہ (ضلع جھنگ) (۲) لاہور میں مکتبہ تحریک بالمقابل نمبر ۱۱۶۰ نارکلی لاہور جو احباب خریدنا چاہیں اوپر کے پتہ پر اپنا آرڈر بھجوا سکتے ہیں۔میں اپنے لئے صرف دوستوں کی دعا کا طالب ہوں۔( مطبوعه الفضل ۲۴ / نومبر ۱۹۵۰ء)