مضامین بشیر (جلد 2) — Page 92
مضامین بشیر ۹۲ اندراجات شامل ہیں ، ایک افسوس ناک بہتان سے کم نہیں۔میرا یہ مطلب نہیں کہ میں ہر مسلمان کی دیانتداری کا ضامن ہوں۔بے اصول لوگ کم و بیش ہر قوم میں پائے جاتے ہیں مگر کون بہادر ایسا آگے آ سکتا ہے جو ہر ہندو اور ہر سکھ کی دیانتداری کا ضامن ہو سکے۔بلکہ اگر کسی غیر جانب دار شخص سے پوچھا جائے جو ہندوستان کے حالات کا تجربہ رکھتا ہو تو وہ ایسے کاموں میں ہندوؤں اور سکھوں کو بہت زیادہ ہوشیار اور چوکس بتائے گا۔پھر خدا تم لوگوں کو عقل دے۔آبادیوں میں کمی بیشی صرف شمار کنندوں کی غلطی یا جعل سازی کی وجہ سے ہی نہیں ہوا کرتی بلکہ بسا اوقات طبعی طریق سے بھی ہوا کرتی ہے۔جس کے ساتھ بعض اوقات الہی تقدیر بھی شامل ہو جاتی ہے کہ دنیا کے وسیع مفاد کے پیش نظر خدا کسی قوم کی نسل کو بڑھاتا اور کسی کو گھٹاتا ہے۔پس صرف بحث کی خاطر بات کو لمبا کرنے کی غرض سے بناوٹی عذر نہ بناؤ اور خدا سے ڈرو کہ یہ وقت ہندوستانیوں کی سیاست کے امتحان کا ہی وقت نہیں بلکہ ان کے اخلاق کے امتحان کا بھی وقت ہے۔( مطبوعه الفضل ۲۲ رمئی ۱۹۴۷ء)