مضامین بشیر (جلد 2) — Page 1024
مضامین بشیر ۱۰۲۴ (۹) عزیز محمد خان صاحب بہاولپور۔ایک غیر احمدی مصنف کا سوال ہے کہ کیا صرف قرآنی احکام ہی دائمی ہیں یا کہ حدیث میں درج شدہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے ارشادات بھی دائمی سمجھے جانے ضروری ہیں؟ کیوں نہ رسول کے احکام کو وقتی حالات کے تابع سمجھ کر شریعت کے اس حصہ کو موجودہ حالات میں قابل نظر ثانی قرار دیا جائے؟ (۱۰) ڈاکٹر سید رشید احمد صاحب کوئٹہ۔اشد مخالفین کے لئے جن کی مخالفت انتہاء کو پہنچ گئی ہو تباہی کی دعا کرنی بہتر ہے یا کہ ہدایت کی ؟ (۱۱) میر مسعود احمد صاحب کراچی۔میرے مضمون بیمہ زندگی کے متعلق بعض استفسارات اور بیمہ کے حق میں جذباتی اپیل۔اگر اوپر کی فہرست میں کسی دوست کا ذکر رہ گیا ہو تو وہ مہربانی فرما کر اپنا سوال دوبارہ ارسال فرما دیں۔میں انشاء اللہ باری باری اپنے وقت کی گنجائش اور دیگر حالات کے ماتحت جواب دینے کی کوشش کروں گا اور ضرور نہیں کہ اوپر کی ترتیب ملحوظ رکھی جائے مگر یہ خیال رہے کہ مجھ سے کوئی ایسا سوال نہ پوچھا جائے جس کے جواب میں شرعی فتویٰ کا رنگ پیدا ہوتا ہو کیونکہ اس کے لئے مفتی سلسلہ احمد یہ ربوہ کولکھنا چاہئیے۔نیز آجکل کچھ پریشانیاں لاحق ہیں ان کے دور ہونے کے لئے دوستوں سے دعا کی درخواست ہے کہ اللہ تعالیٰ ہر قسم کے فکر و کرب کو اپنے فضل و رحم سے دور کر کے خدمت اور برکت کی زندگی عطا فرمائے اور نیک مقاصد کو پورا فرماتے ہوئے انجام بخیر کرے۔میں سب دوستوں کے لئے دعا گو ہوں۔( مطبوعه الفضل ۳ / نومبر ۱۹۵۰ء)