مضامین بشیر (جلد 2)

by Hazrat Mirza Bashir Ahmad

Page 1025 of 1110

مضامین بشیر (جلد 2) — Page 1025

۱۰۲۵ مضامین بشیر احباب کی دعاؤں کا شکریہ میرے لڑکے مبشر احمد سلمہ کی شادی کے تعلق میں بہت سے احباب نے زبانی یا خط یا تار کے ذریعہ مبارکباد کی دعا کا ہدیہ بھیجا ہے جو ایک مومن کے لئے ایسے موقع پر بہترین ہدیہ ہے۔میں ان سب دوستوں کا دلی شکر یہ ادا کرتا ہوں اور ان کے لئے صمیم قلب سے دعا گو ہوں۔اللہ تعالیٰ انہیں بہتر سے بہتر جزاء دے اور ان کو اور ان کے عزیزوں کو دین و دنیا کی نعمتوں سے نوازے اور حافظ و ناصر ہو۔آمین یا ارحم الرحمین۔نیز دوستوں سے میری عاجزانہ درخواست ہے کہ وہ آئندہ بھی ہمیں اپنی مخلصانہ دعاؤں میں یاد رکھیں کہ اللہ تعالیٰ ہمارا حافظ و ناصر ہو۔ہماری کمزوریوں کوتاہیوں پر مغفرت کا پردہ ڈالے۔ہمارے گناہ بخشے۔ہمیں اپنے فضل و رحم کے سایہ میں رکھے۔ہمیں خدمت دین کی توفیق دے۔ہمیں اپنی رضا کے رستوں پر چلائے اور ہمارا انجام بخیر کرے۔ایں نست کام دل اگر آید میترم ( مطبوعه الفضل ۱۱ نومبر ۱۹۵۰ء)