مضامین بشیر (جلد 2) — Page 996
مضامین بشیر ۹۹۶ سہولت کے لئے جائز آزادی بھی عطا کرتا ہے۔چنانچہ پردہ کی پابندی کے باوجو د صحا بہ گی عورتیں تعلیم حاصل کرتیں اور تعلیم دیتی تھیں۔عیدوں کی نمازوں بلکہ عام نمازوں میں بھی مردوں کے ساتھ ایک طرف کھڑی ہو کر شامل ہوتی تھیں۔حج کے تمام مناسک یعنی طواف اور سعی اور وقوف وغیرہ مردوں کے ساتھ شریک ہو کر بجالاتی تھیں۔سفروں میں محرم رشتہ داروں کے ساتھ بے روک ٹوک آتی جاتی تھیں۔حسب ضرورت سواری کرتی ، جنگوں میں نرسنگ وغیرہ کے فرائض سرانجام دیتی اور خاص اوقات میں تلوار بھی چلا لیتی تھیں۔مسائل کے پوچھنے اور مسائل کے بتانے اور دیگر ضروری امور میں غیر محرم مردوں کے ساتھ گفتگو کرتی اور اپنی بات سناتی اور ان کی بات سنتی تھیں۔معصوم تفریحی مناظر دیکھتیں اور ضروریات کی خرید کے لئے گھروں سے باہر نکلتی تھیں۔الغرض ہر اس جائز کام میں حصہ لیتی تھیں جس میں ذاتی یا خاندانی ضرورت یا قومی ترقی کے لئے عورتوں کا حصہ لینا ضروری ہے۔اور باوجود اس کے وہ پردہ بھی کرتی تھیں اور یہی وہ صحیح اور وسطی تعلیم ہے جسے اختیار کرنے پر دنیا دونو طرف کی ٹھو کر میں کھانے کے بعد بالآخر مجبور ہوگی۔واخر دعوانا ان الحمد لله رب العالمين ( مطبوعه الفضل ۲۳ رستمبر ۱۹۵۰ء)