مضامین بشیر (جلد 2) — Page 67
۶۷ ١٩٤٧ء مضامین بشیر حافظ نورالہی صاحب درویش قادیان کی تشویشناک علالت احباب سے دعا کی درخواست قادیان میں ایک صاحب حافظ نورالہی صاحب نامی بہاولپور سے زیارت اور خدمت مرکز کے لئے تشریف لائے ہوئے ہیں۔یہ صاحب کچھ عرصہ سے بیمار ہیں اور آج فون پر اطلاع ملی ہے کہ اب ان کی حالت تشویشناک ہے۔چونکہ قادیان کے دوست آج کل جماعت کی مخصوص دعاؤں کے حقدار ہیں اور حافظ نور الہی صاحب ذاتی طور پر بھی بہت مخلص اور نیک آدمی ہیں۔اس لئے دوستوں سے درخواست کی جاتی ہے کہ وہ ان کے لئے خصوصیت سے دعا کریں۔( مطبوعه الفضل ۲۱ / اپریل ۱۹۴۷ ء )