مضامین بشیر (جلد 2) — Page 529
۵۲۹ مضامین بشیر چاہیئے کہ تم میں سے ایک فریق دوسرے فریق پر ہنسی اڑائے اور اسے ذلیل خیال کرے کیونکہ (جب سب لوگ اپنی اصل کے لحاظ سے برابر ہیں اور سب کے لئے ترقی کے رستے یکساں کھلے ہیں ) ہو سکتا ہے کہ وہ فرق جس پر تم آج اڑاتے ہو کل کو تم سے آگے نکل جائے یا ہوسکتا ہے کہ وہ اب بھی اپنے بعض اوصاف حمیدہ کے لحاظ سے تم سے بہتر ہو۔۔۔اے لوگو اچھی طرح سُن لو کہ ہم نے تم سب کو مرد و عورت کے جوڑے سے پیدا کیا ہے اور بیشک ہم نے تم میں قوموں اور قبیلوں کی تقسیم قائم کی ہے مگر یاد رکھو کہ یہ تقسیم اس غرض سے ہر گز نہیں کہ تم ایک دوسرے کے مقابل پر تفاخر اور بڑائی سے کام لو بلکہ یہ تقسیم صرف اس غرض سے ہے کہ تمہارے درمیان آپس میں شناخت اور تعارف کا ذریعہ قائم رہے ورنہ خدا کے نزدیک تم میں سے بڑا اور معزز وہی ہے جو ذاتی طور پر زیادہ اوصاف حمیدہ کا مالک اور زیادہ متقی اور زیادہ پر ہیز گار ہے۔اللہ تعالیٰ کا یہ قانون جو وہ تمہارے سامنے بیان کر رہا ہے بڑی دوراندیشی اور بڑی حکمت پر مبنی ہے کیونکہ وہ علیم وخبیر خدا ہے۔“ اسی طرح حدیث میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں: يا ايها الناس الا ان ربكم واحِدٌ وانا اباكم واحد الالافضل لِعَرَبِي عَلَى اعجمي ولا لعجمي على عربي ولا لا حَمَر عَلَى اسْوَدَ ولا اسود على احْمَرَ الا بالتقوى ابلَغُتُ قالوا قد بلغ رسُول الله صلى الله عليه وسلم _ د یعنی جو خطبہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے حجتہ الوداع کے موقع پر قربانی کے درمیانی دن میں منی کے مقام پر دیا اس میں آپ نے لوگوں کو مخاطب کر کے فرمایا اے لوگو تمہارا رب ایک ہے اور تمہارا باپ بھی ایک تھا۔پس ہوشیار ہو کر سُن لو کہ عربوں کو عجمیوں پر کوئی فضیلت نہیں اور نہ عجمیوں کو عربیوں پر کوئی فضیلت ہے اسی طرح سرخ و سفید رنگ والے لوگوں کو کالے رنگ والے لوگوں پر کوئی فضیلت نہیں اور نہ کالے لوگوں کو گورے لوگوں پر کوئی فضیلت ہے۔ہاں جو بھی ان میں سے اپنی ذاتی نیکی سے آگے نکل جائے وہی افضل ہے۔لوگو! بتاؤ کیا میں نے تمہیں خدا کا کلام پہنچا دیا ہے؟ سب نے عرض کیا بے شک خدا کے رسول نے اپنی رسالت پہنچا دیا ہے۔66