مضامین بشیر (جلد 2) — Page 509
۵۰۹ مضامین بشیر ( و ) کوٹھی ڈاکٹر میر محمد اسمعیل صاحب محلہ دار العلوم-/۲۰ روپے ماہوار ( ز ) مکان شیخ محمد یوسف صاحب ایڈیٹر نور محلہ دارالفضل /۴ روپے ماہوار ( ح ) مکان مولوی جلال الدین صاحب شمس سابق مبلغ لندن محلہ دار الرحمت - /۳ روپے ماہوار نوٹ : - گویا رعایت کا نام رکھ کر کوئی کمی نہیں کی گئی مگر کرائے بصورت بالا لگا دیئے گئے ہیں۔۵۔یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ بعض منی آرڈر جو متفرق احباب کی طرف سے قادیان کے بعض دوستوں اور عزیزوں کے نام بھجوائے گئے تھے وہ لمبا عرصہ گزرجانے کے با وجود ابھی تک وہاں نہیں پہنچے اور خیال کیا جاتا ہے کہ شاید رستہ میں روک لئے گئے ہیں حالانکہ ہر دو حکومتوں کے معاہدہ کے مطابق منی آرڈروں کے معاملہ میں کوئی روک نہیں ہو سکتی۔اس کے متعلق تحقیقات جاری ہیں۔۶۔قادیان میں احمد یہ ڈسپنسری جس کے ساتھ کچھ انڈور کا انتظام بھی ہے ،خدا تعالیٰ کے فضل سے اچھا کام کر رہی ہے چنانچہ گزشتہ سال کی رپورٹ سے پتہ لگتا ہے کہ اس میں مندرجہ ذیل تعداد کے مطابق آؤٹ ڈور بیماریوں کا علاج کیا گیا۔نام قوم نئے کیس پرانے کیس میزان مسلمان ہندو سکھ دیگر اقوام کل میزان ۱۱۹۲۴ ۸۸۷۸ ۳۰۴۶ ۱۱۳۵۲ ۷۵۱۹ ۳۸۳۳ ۶۱۹۸ ۳۹۹۹ ۲۱۹۹ 1227 ۱۱۴۶ ۶۲۸ ۳۱۲۴۶ ۲۱۵۴۰ کیفیت ڈسپنسری کے انچارج ڈاکٹر بشیر احمد صاحب ہیں ے۔قادیان کے دوست خدا تعالیٰ کے فضل سے پوری تندہی اور شوق کے ساتھ اپنے دینی پروگرام میں مصروف ہیں۔جو نفلی نمازوں اور نفلی روزوں اور درس قرآن کریم اور درس حدیث وغیرہ پر مشتمل ہے اور آنے جانے والے غیر مسلموں کو تبلیغ بھی کرتے رہتے ہیں۔چنانچہ ایک رپورٹ سے پتہ لگتا ہے کہ گزشتہ ایام میں صرف ایک ہفتہ کے دوران میں ۴۹۶ غیر مسلم مختلف علاقوں سے ہمارے دوستوں کو آکر ملے اور مذہبی سوالات کرتے رہے۔