مضامین بشیر (جلد 2)

by Hazrat Mirza Bashir Ahmad

Page 497 of 1110

مضامین بشیر (جلد 2) — Page 497

۴۹۷ مضامین بشیر الگ میدان نظر آتے ہیں ان میں سے کسی ایک کی طرف سے غفلت برتنا دوسرے کی کمزوری اور تباہی کا موجب ہو جاتا ہے جو قوم صرف تعداد کی ترقی کی فکر رکھے گی اور اپنے افراد کی تربیت کی طرف سے غافل رہے گی وہ یقینا تباہ ہو گی لیکن اس طرح وہ قوم بھی یقینا تباہ ہوگی جو صرف تربیت کی طرف توجہ رکھ کر تعداد کی ترقی کی طرف سے بالکل غافل رہتی ہے۔یہ دو نہریں بے شک بظاہر جدا جدا نظر آتی ہیں لیکن ان کے نیچے کے سوتے یعنی ان کے اندر کے چشمے در اصل ایک ہیں اور ایک نہر کے خشک ہونے سے جلد یا بدیر دوسری نہر کا خشک ہو جانا بھی یقینی اور ناگزیر ہے پس میں اعتراض کرنے والے دوست سے عرض کروں گا کہ تربیت کا پہلو بے شک نہایت اہم ہے لیکن تربیت کے خیال کی وجہ سے تبلیغ کے سلسلے کو روک دینا یا کثرت نسل کے ذریعہ کو نظر انداز کر دینا بھی اسی طرح خطرناک اور تباہ کن ہے اور قومی ترقی کا سچا اور آزمودہ نظریہ یہی ہے اور یہی رہے گا کہ ایک ہی وقت میں دونوں پہلوؤوں کی طرف توجہ دی جائے۔وآخر دعوانا ان الحمد لله رب العالمين ( مطبوعه الفضل ۱۴ / فروری ۱۹۴۹ء)