مضامین بشیر (جلد 2)

by Hazrat Mirza Bashir Ahmad

Page 473 of 1110

مضامین بشیر (جلد 2) — Page 473

۴۷۳ مضامین بشیر ووٹروں کی پڑتال کرتے رہیں تا کہ کوئی غلط ووٹ نہ ڈالا جا سکے۔ے۔پولنگ کے وقت نہ صرف پولنگ اسٹیشنوں پر بلکہ علاقہ میں بھی ایسا عملہ متعین ہو جو اپنی نگرانی میں لوگوں کو ان کے گھروں سے نکال نکال کر پولنگ اسٹیشنوں تک پہنچائے اور پھر پولنگ اسٹیشنوں پر اپنی نگرانی میں ان کے ووٹ دلوائے۔۔پاکستان کے حق میں مضبوط اور مدلل پراپیگنڈا کرنے کے لئے مؤثر اور عام فہم دلیلیں مرتب کر کے انہیں اخباروں اور پوسٹروں اور پمفلٹوں اور اشتہاروں اور پھر تقریروں اور مساجد کے خطبوں وغیرہ کے ذریعہ ہر خاص و عام کے دل میں بار بار کے تکرار سے راسخ کر دیا جائے۔۹۔کوئی ایسا طریق اختیار نہ کیا جائے بلکہ ہر ایسے اقدام کا حکمت اور مضبوطی کے ساتھ مقابلہ کیا جائے جو کسی طرح فساد پیدا کرنے والا ہو کیونکہ عموماً ایسے انتخابوں میں اقلیت کی یہ کوشش ہوا کرتی ہے کہ وہ فساد پیدا کر کے اکثریت کے ووٹروں کو منتشر کر دے یا کوئی اور نا گوار شاخسانہ کھڑا کر دے اور لازماً اس قسم کے فسادا کثریت والی پارٹی کے خلاف ہی زیادہ اثر پیدا کیا کرتے ہیں۔۱۰۔بالآخر حکومت کے لیڈروں کا یہ کام ہے کہ وہ انتخاب کے لئے ایسی شرائط اور ایسی تفاصیل طے کرائیں جو پاکستان کے حق میں زیادہ سے زیادہ مفید ہوں اور انتخاب کا یونٹ بھی (بشرطیکہ یونٹ کا سوال پیدا ہوتا ہو ) بہت سوچ سمجھ کے ساتھ مقامی حالات کے مطالعہ کے بعد اختیار کرنا چاہیئے کیونکہ ایسے انتخابوں میں یونٹ کے نتیجہ میں بھی کافی فرق پڑ جایا کرتا ہے اور پھر سب سے بڑھ کر حکومت پاکستان اور آزاد گورنمنٹ کے افسروں کا یہ فرض ہے کہ وہ استصواب رائے عامہ کے شرائط کے اجراء کی ایسی چوکس اور کڑی نگرانی رکھیں کہ اس میں کوئی عملی رخنہ پیدا نہ ہو سکے۔۔اوپر کے سارے کام کے لئے بھاری اخراجات کی ضرورت ہوگی اور ان اخراجات کے مہیا کرنے میں ہرگز خست سے کام نہیں لینا چاہیئے۔گو اس بات کی بھی سخت نگرانی ہونی چاہیئے کہ فضول خرچی یا خیانت وغیرہ کے طریق پر قومی مال کو نقصان نہ پہنچے۔۱۲۔مادی ذرائع کے علاوہ ایک روحانی ذریعہ بھی ہے جو دعا سے تعلق رکھتا ہے اور سب مسلمانوں کا فرض ہے کہ اس کام کے لئے جو ایک طرح سے گویا پاکستان کے واسطے زندگی اور موت کے سوال کا رنگ رکھتا ہے ، خصوصیت سے دعائیں کریں اور برابر کرتے رہیں کہ اللہ تعالیٰ اس کام میں مسلمانوں کو نمایاں کامیابی عطا کرے اور پاکستان کو سرخروئی حاصل ہو۔وَمَا ذَالِكَ عَلَى اللَّهِ بِعَزِيز وَآخِرُ دَعْوَانا ان الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَلَمِيْن۔نوٹ : - شرائط کے اعلان کے بعد ممکن ہے کہ اوپر کی تجاویز میں کوئی تبدیلی ضروری سمجھی جائے مگر