مضامین بشیر (جلد 2) — Page 420
مضامین بشیر ۴۲۰ نومبر ۱۸۹۳ ء تک بیعت کرنے والے بزرگ توجہ فرمائیں محترمی شیخ یعقوب علی صاحب عرفانی الہ دین بلڈ نگ سکندر آباد دریاست حیدر آباد دکن اپنے ایک خط میں لکھتے ہیں کہ میں ان کی طرف سے اعلان کر کے اس بات کا پتہ لوں کہ اس وقت نومبر ۱۸۹۳ء تک بیعت کرنے والے صحابیوں میں سے کون کونسے دوست خدا کے فضل سے زندہ موجود ہیں۔سو میں امید کرتا ہوں کہ جو دوست ۱۸۹۳ء میں یا اس سے قبل بیعت میں شامل ہو چکے تھے۔وہ مجھے بذریعہ خط مطلع فرمائیں گے تا کہ میں شیخ صاحب موصوف کو اطلاع دے سکوں۔شیخ صاحب کا یہ خیال ہے کہ اس وقت صرف چار ایسے صحابی زندہ ہیں۔مگر میرا خیال ہے کہ یہ تعداد اس سے زیادہ ہے۔مثلاً حضرت ام المومنین مدظلہ العالی کے علاوہ محترم پیر افتخار احمد صاحب اور محترم پیر منظور محمد صاحب اور حضرت اماں جی صاحبہ ( یعنی حرم حضرت خلیفہ اول اور حضرت مفتی محمد صادق صاحب اور محترم میاں خیر الدین صاحب سیکھوانی اور خود محترم شیخ صاحب عرفانی اور غالباً محترم بھائی عبدالرحمن صاحب قادیانی اور محترم بھائی چوہدری عبدالرحیم صاحب اور محترم ماسٹر عبد الرحمن صاحب جالندھری اور محترم میاں محمد الدین صاحب کھاریاں اور اس طرح کئی اور دوست اس زمانہ سے پہلے کے بیعت شدہ ہیں۔بہر حال امید ہے کہ ایسے تمام دوست مجھے اطلاع دے کر ممنون فرمائیں گے۔اللہ تعالیٰ ان سب بزرگوں کی عمروں اور ان کے افاضات میں برکت عطا فرمائے۔آمین۔( مطبوعه الفضل ۲ / دسمبر ۱۹۴۸ء)