مضامین بشیر (جلد 2) — Page 421
۴۲۱ مضامین بشیر قادیان سے باہر فوت ہونے والے موصی صاحبان کے متعلق اطلاع دی جائے جو موصی صاحبان فسادات کے بعد قادیان سے باہر پاکستان میں فوت ہوئے۔خواہ وہ قادیان کے باشندے تھے یا کہ کسی اور جگہ کے ان کے ورثاء مہربانی کر کے مجھے ان کے ناموں اور پتوں وغیرہ کے متعلق اطلاع دے کر ممنون کریں۔یعنی ان کا نام، ان کے والد کا نام ، فوت ہونے اور دفن ہونے کی جگہ اور فوت ہونے کی تاریخ۔اس کے علاوہ اگر ممکن ہو تو وصیت کا نمبر بھی درج کر دیا جائے۔ورنہ وہ چنداں ضروری نہیں۔یہ فہرست اس لئے درکار ہے کہ تا دعا کی تحریک کی غرض سے ایسے اصحاب کے کتبے قادیان اور ر بوہ میں لگائے جاسکیں۔یہ بھی لکھ دیا جائے کہ آیا وہ امانتاً دفن ہوئے ہیں یا کہ نہیں۔( مطبوعه الفضل ۳ دسمبر ۱۹۴۸ء)