مضامین بشیر (جلد 2)

by Hazrat Mirza Bashir Ahmad

Page 345 of 1110

مضامین بشیر (جلد 2) — Page 345

۳۴۵ مضامین بشیر۔تعلیم القرآن کی زنانہ کلاس کا نتیجہ مجھے تعلیم القرآن کی زنانہ کلاس کا نتیجہ دکھایا گیا ہے جو خدا کے فضل سے بہت خوش کن اور امید افزا ہے اور مجھ سے خواہش کی گئی ہے کہ میں اس نتیجہ کو اپنے نوٹ کے ساتھ الفضل میں شائع کرا دوں اور اسی غرض سے میں یہ نتیجہ اخبار میں بھجوا رہا ہوں۔یہ کلاس حضرت امیر المومنین خلیفہ اسیح ایدہ اللہ بنصرہ العزیز کی اس تحریک کے ماتحت جو حضور نے گزشتہ مجلس مشاورت میں فرمائی تھی لجنہ اماءاللہ مرکز یہ کے انتظام میں جاری کی گئی تھی اور باوجود پہلا سال ہونے کے اس نے خدا کے فضل سے نمایاں کامیابی حاصل کی ہے۔چنانچہ قادیان سے آئی ہوئی طالبات اور لاہور کی مقامی طالبات کے علاوہ اس کلاس کی شمولیت کے لئے چنیوٹ۔لائل پور۔گوجرانوالہ۔شیخو پورہ۔گجرات اور راولپنڈی وغیرہ طالبات آئیں ، جن کی مجموعی تعداد ۳۴ تھی۔گو امتحان میں صرف ۲۴ طالبات شریک ہوئیں۔کیونکہ بعض مجبوریوں کی وجہ سے لاہور کی دس طالبات امتحان میں شریک نہیں ہوسکیں۔نصاب میں قرآن شریف۔حدیث۔فقہ علم کلام۔تاریخ۔عربی ادب۔اور فرسٹ ایڈ کے مضامین شامل تھے۔اور تعلیم کا انتظام لجنہ اماء اللہ کی نگرانی میں بعض مخلص اور دیندار اساتذہ کے سپرد تھا۔اور پردہ کا خاطر خواہ انتظام تھا۔اور یہ ایک نہایت درجہ خوشی کی بات ہے کہ کسی قسم کی رعایت یا لحاظ داری کے بغیر سب کی سب طالبات امتحان میں کامیاب ہو گئیں (سوائے ایک کے جو کمپارٹمنٹ میں آئی ہے) اور حق یہ ہے کہ جیسا کہ سنا گیا ہے ان طالبات نے محنت میں بھی حد کر دی تھی۔ساری کلاس میں سیدہ امتہ القدوس بیگم سلمہا جو ہمارے بڑے ماموں صاحب کی صاحبزادی ہیں۔۴۵۰٫۴۱۱ نمبر لے کر اول آئی ہیں۔اور دوم نمبر پر قانتہ بیگم سلمها بنت خواجہ عبدالرحمن صاحب آف گو جرانوالہ نے ۴۵۰٫۴۱۰ نمبر حاصل کئے ہیں اور تیسرے نمبر پر مولوی عبد الرحیم صاحب درد کی لڑکی صالحہ بیگم سلمها نے ۴۵۰/۴۰۱ نمبر لئے ہیں۔یہ نتیجہ نہ صرف طالبات کے لئے بلکہ ان کے ساتھ اساتذہ کرام اور لجنہ اماءاللہ اور عابدہ بیگم سلمها بنت چوہدری ابوالہاشم خاں صاحب مرحوم نگران کلاس کے لئے بھی قابل مبارک باد ہے۔ہماری احمدی خواتین خدا کے فضل سے اپنے ایمان اور اخلاص اور جذبہ قربانی میں تو پہلے ہی نمایاں درجہ رکھتی ہیں۔اگر جیسا کہ بفضلہ اس کے عنوان نظر آرہے ہیں وہ علم میں بھی کمال پیدا کریں تو