مضامین بشیر (جلد 2)

by Hazrat Mirza Bashir Ahmad

Page 296 of 1110

مضامین بشیر (جلد 2) — Page 296

۲۹۶ مضامین بشیر اپنے نیک بندوں کی دعا سے اپنی جاری شدہ تقدیر کو بھی بدل دیتا ہے۔خدا کرے کہ یہ رمضان ہم میں سے اکثر کے دلوں کو دعا کے ذوق سے شناسا کر دے اور قبل اس کے کہ یہ مبارک مہینہ ختم ہو ہم اپنی ہر حاجت کو خدا سے مانگنا سیکھ لیں اور اپنے سر کا خدا کے در کی مٹی سے خاک آلود ہونا اپنے لئے سب فخروں سے بڑھکر فخر سمجھیں۔اے کاش ایسا ہی ہوا اور خدا کے پاک مسیح کی جماعت قیامت کے دن خدا کے دربار میں سرخروئی حاصل کرے۔آمین یا ارحم الراحمین۔( مطبوعہ الفضل ۲۷ / جولائی ۱۹۴۸ء)