مضامین بشیر (جلد 2) — Page 231
۲۳۱ جماعت احمدیہ کے دفتر میں مورخہ ۲۲ مئی ۱۹۳۸ء کو بھجوا دیا گیا۔نوٹ از حضرت امیر المومنین خلیفہ اسی ایدہ اللہ اس میں جو یہ فقرہ ہے کہ پاسپورٹوں کا سوال بھی اسی پر مبنی تھا ، اس کا اشارہ اس طرف ہے کہ انہی پیشگوئیوں کو مدنظر رکھتے ہوئے میں نے حکم دیا تھا کہ تمام خاندان کے اور سلسلہ کے بڑے بڑے کارکنوں کے غیر ممالک کے پاسپورٹ ہر وقت تیار رہنے چاہئیں تا کہ جب ہجرت کا وقت آئے پاسپورٹ بنوانے پر وقت نہ لگے ، اسی طرح اسی وقت سے میں نے یہ حکم دیا ہوا تھا کہ ایک ایک سٹ سلسلہ کی کتب کی سات، آٹھ مختلف ملکوں میں بھرا کر سلسلہ کا لٹریچر محفوظ کر لیا جائے۔مرزا محمود احمد (خلیفہ اسیح) ( مطبوعه الفضل ۲۵ رمئی ۱۹۴۸ء) مضامین بشیر