مضامین بشیر (جلد 2)

by Hazrat Mirza Bashir Ahmad

Page 2 of 1110

مضامین بشیر (جلد 2) — Page 2

مضامین بشیر تحصیل بٹالہ کے دوٹر ان کے لئے حضرت امیر المومنین خلیفہ المسیح الثانی ایدہ اللہ تعالیٰ کا ضروری پیغام میں امید کرتا ہوں کہ وہ تمام احباب جن پر میری بات کا کوئی اثر ہوسکتا ہے تکلیف اٹھا کر بھی اور قربانی کر کے بھی آنے والے چند دنوں میں چوہدری فتح محمد صاحب سیال کے حق میں پراپیگنڈا کریں گے۔اور جب ووٹ کا وقت آئے گا تو کسی قربانی سے بھی دریغ نہ کرتے ہوئے اپنے مقررہ حلقہ میں پہنچ کر ان کے حق میں ووٹ دیں گے۔والسلام خاکسار مرز امحمود احمد نوٹ : تحصیل بٹالہ کے حلقہ میں مختلف پولنگ سٹیشنوں پر غالبا یکم فروری ۱۹۴۶ء سے لے کر ۱۴ فروری تک پولنگ ہوگا۔اور قادیان کے پولنگ سٹیشن پر غالبا یکم فروری سے سات فروری تک پولنگ ہوگا۔تفصیل معلوم ہونے پر بعد میں شائع کی جائے گا۔مطبوع الفضل ۲۱ جنوری ۱۹۴۶ء)