مضامین بشیر (جلد 2)

by Hazrat Mirza Bashir Ahmad

Page 1 of 1110

مضامین بشیر (جلد 2) — Page 1

١٩٤٦ء مضامین بشیر الیکشن سے تعلق میں ایک نہایت ضروری جلسہ چونکہ تحصیل بٹالہ کی الیکشن کا وقت قریب آ رہا ہے۔اس لئے مقامی دوستوں کو حالات بتانے اور الیکشن کی اہمیت کا احساس پیدا کرانے اور آنے والی جد و جہد کے لئے تیار کرنے کے لئے ایک پبلک جلسه بتاریخ ۱۸ جنوری بروز جمعہ بعد نماز مغرب مسجد اقصیٰ میں منعقد ہو گا۔قادیان کے مختلف محلہ جات کے دوستوں کو چاہیئے کہ اس جلسہ میں زیادہ سے زیادہ تعداد میں شریک ہو کر اس اہم قومی کام میں حصہ لیں۔انشاء اللہ صاحبزادہ مرزا ناصر احمد صاحب اور خان صاحب مولوی فرزند علی صاحب اور مولوی ابو العطاء صاحب اور بعض دوسرے اصحاب تقریر میں کریں گے۔مطبوع الفضل ۱۸؍ جنوری ۱۹۴۶ء)