مضامین بشیر (جلد 1)

by Hazrat Mirza Bashir Ahmad

Page 450 of 694

مضامین بشیر (جلد 1) — Page 450

مضامین بشیر پنجم ۴۵۰ مندرجہ بالا شہادت جو ایک بالکل غیر جانبدار شخص کی طرف سے ہے ، اس بات کو بھی ثابت کرتی ہے کہ مرزا افضل احمد صاحب کے جنازہ کے بارے میں جو شہادت ہماری طرف سے پیش کی گئی ہے و ہی درست اور صحیح ہے اور اس کے متعلق جناب مولوی محمد علی صاحب کا شبہ پیدا کرنا یا اس کے مقابل پر کوئی اور ادعا کرنا ہرگز درست نہیں۔یہ وہ باتیں ہیں جو مندرجہ بالا شہادت سے یقینی طور پر ثابت ہوتی ہیں اور ان باتوں کے ہوتے ہوئے جناب مولوی محمد علی صاحب اور ان کے ساتھی خود سوچ سکتے ہیں کہ اس معاملہ میں ان۔کی کیا قدر و قیمت ہے۔وما علینا الا البلاغ۔(مطبوعہ الفضل ۲۲ اپریل ۱۹۴۱ء)