مضامین بشیر (جلد 1)

by Hazrat Mirza Bashir Ahmad

Page 463 of 694

مضامین بشیر (جلد 1) — Page 463

۴۶۳ مضامین بشیر ایک معزز غیر احمدی کی شہادت چنانچہ یہ حقیقت ایک معزز غیر احمدی سید ولایت شاہ صاحب ساکن شجاع آبادضلع ملتان کی شہادت سے بھی ثابت ہے جو الفضل مورخہ ۲۲ اپریل ۱۹۴۱ء صفحہ۳ پر شائع ہو چکی ہے اور اس کی صداقت پر ایک معزز احمدی نے حلفی شہادت دی ہے۔چنانچہ ملک حبیب الرحمن صاحب بی۔اے اسٹنٹ ڈسٹرکٹ انسپکٹر آف سکولز کبیر والا ضلع ملتان حلفاً فرماتے ہیں کہ سید ولایت شاہ صاحب نے جو اپنے علاقہ میں معزز تھے اور سادات سے تھے ، ان سے بیان کیا کہ مرزا افضل احمد صاحب کے جنازہ کے وقت میں بھی قادیان میں موجود تھا اور جب حضرت مسیح موعود علیہ السلام جنازہ میں شریک نہ ہوئے تو میں آپ کی خدمت میں حاضر ہوا اور بمنت عرض کی کہ بیشک مرزا افضل احمد صاحب نے آپ کو خوش نہیں کیا لیکن آخر وہ آپ کا بیٹا تھا اور یہ وقت ایسا ہے کہ آپ انہیں معاف کر دیں اور ان کے جنازہ میں شریک ہو جائیں تو حضرت مسیح موعود نے فرمایا کہ : - نہیں شاہ صاحب ! وہ میرا فرمانبردار تھا۔اس نے مجھے کبھی ناراض نہیں کیا لیکن اس نے اپنے اللہ کو راضی نہیں کیا تھا اس لئے میں اس کا جنازہ نہیں پڑھ سکتا ، (یعنی گوفضل احمد نے مجھے ذاتی طور پر کبھی شکایت کا موقع نہیں دیا اور ہمیشہ مؤدب اور فرمانبردار رہا مگر چونکہ اس نے میرے خدا دا د منصب کو قبول نہ کر کے خدا کو ناراض کیا تھا اس لئے میں اس کے جنازہ میں شریک نہیں ہو سکتا ) ان زبر دست حقائق کے ہوتے ہوئے ہمارے روٹھے ہوئے دوستوں کا تنکوں پر ہاتھ مار کر اپنی فتح کا نقارہ بجانا کسی عقل مند کے نزدیک ایک بگڑے ہوئے دماغ کے مظاہرہ سے زیادہ حیثیت نہیں رکھتا اور حق یہی ہے اور یہی رہے گا کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے مرزا افضل احمد صاحب کے جنازہ سے احتراز کیا تو صرف اس وجہ سے کیا کہ وہ آپ کے خدا دا د منصب کا مصدق نہیں تھا اور اس کے سوا اور کچھ نہیں۔ایک اور بات