مضامین بشیر (جلد 1) — Page 641
۶۴۱ تعلیم الاسلام کالج میں داخلہ کا آخری موقع مضامین بشیر احباب کی اطلاع کے لئے اعلان کیا جاتا ہے کہ گو عام قاعدہ کے ماتحت اب ایف۔اے اور ایف۔ایس۔سی کا داخلہ بند ہو چکا ہے لیکن پانچ روپے لیٹ فیس ادا کر کے اب بھی داخلہ ہو سکتا ہے، جوم جولائی تک کھلا رہے گا۔جن طلباء نے ابھی تک تعلیم الاسلام کالج قادیان کے داخلہ سے فائدہ نہیں اٹھایا ، ان کے لئے اب یہ آخری موقع ہے۔ہمارے کالج میں خدا کے فضل سے قابل اور ہمدرد اور محنتی پروفیسروں کی تعلیم کے علاوہ طلباء کی اخلاقی اور دینی تربیت کا بھی خاص انتظام ہے اور فیس اور اخراجات تعلیم بھی دوسرے کالجوں کے مقابل میں کم ہیں۔اور ایف۔اے آرٹس اور ایف ایس سی کی نان میڈیکل سائنس ہر دو تعلیموں کا انتظام موجود ہے۔پس احباب اس آخری موقع سے فائدہ اٹھا ئیں۔اور اپنے بچوں کا سال ضائع ہونے سے بچائیں کہ انشاء اللہ یہاں کی تعلیم ان کے لئے ہم خرما و ہم ثواب کا موجب ہو گی مگر یہ یا درکھنا چاہیئے کہ ایف۔ایس۔سی میں صرف ان طلباء کو داخل ہونا چاہیئے جنہوں نے انٹرنس میں سائنس لی ہوا اور اچھے نمبر لے کر پاس ہوئے ہوں، ور نہ کلاس میں چلنا مشکل ہوتا ہے۔مطبوعه الفضل ۲۸ جون ۱۹۴۵ء)