مضامین بشیر (جلد 1) — Page 602
مضامین بشیر ۶۰۲ اذان کی وجہ سے رکو نہیں بلکہ تم ہاتھ کے برتن سے کھا پی سکتے ہو ۴۵۔یہ گویا اللہ میاں کا صدقہ ہے۔اور خدا کے صدقہ کو رڈ کرنا شکر گزاری کا فعل نہیں سمجھا جا سکتا۔مگر اس بارے میں احتیاط ضروری ہے اور انسان کو باغی اور عادی نہیں بننا چاہیئے۔بالآخر میں یہ عرض کرنا چاہتا ہوں کہ چونکہ دعاؤں پر زور دینا رمضان کی بھاری خصوصیات میں سے ہے۔اور قرآن شریف نے بچے روزہ داروں کے لئے قبولیت دعا کا خاص وعدہ فرمایا ہے۔اس لئے دوستوں کو اس ماہ میں دعاؤں پر بہت زور دینا چاہیئے۔اور بہترین دعائیں اسلام اور احمدیت کی ترقی کی دعائیں ہیں۔جن میں گویا ہمارا سب کچھ آجاتا ہے۔اس کے علاوہ امام جماعت کے لئے بھی خاص دعا ئیں ضروری ہیں مگر دوسری انفرادی دعاؤں کو بھی بھلا نا نہیں چاہیئے کیونکہ جماعتیں افراد سے بنتی ہیں۔اور افراد کی ترقی قومی ترقی کا پہلا زینہ ہے۔اور اپنی دعاؤں میں اپنے زندوں کے ساتھ اپنے مُردوں کو بھی یا درکھو کہ ہمارے محسن آقا نے ارشاد فرمایا ہے کہ اذكـــــروا مــــوتــــاكــــم بالخير ٢٦ اور دعا سے بہتر خیر اور کیا ہوسکتی ہے؟ ( مطبوعہ الفضل ۷ استمبر ۱۹۴۴ء)