مضامین بشیر (جلد 1)

by Hazrat Mirza Bashir Ahmad

Page 528 of 694

مضامین بشیر (جلد 1) — Page 528

مضامین بشیر ۵۲۸ نہ مٹنے والی کتاب میں لکھ دے کہ ترقی کے زمانہ کا مخفی طوفان ہمیں اس مضبوط قلعہ میں محفوظ پائے جو خود تیرے مقدس ہاتھوں نے ہمارے لئے تسبیح و تحمید اور استغفار کی مضبوط بنیادوں پر تعمیر کیا ہے اور اے خدا ایسا کر کہ ہم تجھے ہاں تجھے جس نے خود اپنا نام ودود رکھا ہے، اپنی طرف اور اپنے عزیزوں کی طرف ہمیشہ پیارا اور رحمت اور شفقت کے ساتھ جھکتا ہوا دیکھیں۔آمين يا ارحم الراحمين ( مطبوعه الفضل ۱۳ جنوری ۱۹۴۳ء)