مضامین بشیر (جلد 1) — Page 512
مضامین بشیر ۵۱۲ نفع مند کام پر روپیہ لگانے کا عمدہ موقع ! آج کل جنگ کی وجہ سے ہندوستان کی صنعت و حرفت کو خاص ترقی حاصل ہورہی ہے۔اور اس ذیل میں قادیان کے متعدد کارخانوں میں بھی کام بہت بڑھ گیا ہے۔لیکن سرمایہ کی وجہ سے بہت سے کارخانے اپنے کام کو اتنا وسیع نہیں کر سکتے جتنا کہ اُن کے واسطے موقع ہے۔چنانچہ میرے پاس متعدد کارخانہ دار اس بات کی خواہش ظاہر کر چکے ہیں کہ اگر ان کے سرمایہ کی توسیع کا انتظام ہو جائے تو موجودہ حالات میں انہیں اور سرمایہ لگانے والوں کو معقول نفع حاصل ہوسکتا ہے۔میں چونکہ ہمیشہ احتیاط اور حفاظت کے پہلو کو ترجیح دیتا ہوں۔اس لئے میں نے ابھی تک اس طرف توجہ نہیں دی تھی۔کیونکہ خواہ تجارت ہو یا صنعت و حرفت بہر حال اس میں فائدہ اور نقصان دونوں کا رستہ کھلا ہوتا ہے۔اور میں اس بات سے ڈرتا رہا ہوں کہ ہماری جماعت کے تھوڑی تھوڑی پونجی والے اصحاب زیادہ نفع کی آرزو میں اپنا سرمایہ ہی برباد نہ کر بیٹھیں مگر اب متعدد کارخانہ داروں کے ساتھ بات کرنے کے نتیجہ میں یہ صورت تجویز کی گئی ہے کہ سرمایہ لگانے والے دوست کا روبار میں شریک نہ ہوں۔(سوائے اس کے کہ خود اُن کی طرف سے ایسی درخواست ہو۔( بلکہ جائیداد کے رہن کی صورت میں روپیہ لگا دیں۔اور پھر اس مر ہو نہ جائیداد پر انہیں کرایہ کی صورت میں نفع ملتا رہے۔اس طرح انشاء اللہ روپیہ بھی محفوظ رہے گا اور سرمایہ داروں کو معقول منافع بھی مل سکے گا۔پس جو دوست اس رنگ میں اپنا روپیہ لگانا چاہیں وہ خاکسار کے ساتھ خط و کتابت فرما دیں۔سرمایہ لگانے والوں کی سہولت کے لئے اس قسم کی شرط بھی ہو سکتی ہے کہ اگر کسی وقت کسی سرمایہ دار کو اپنے روپے کی واپسی کی ضرورت پیش آئے تو وہ دو یا تین ماہ کا نوٹس دے کر اپنا روپیہ واپس لے لے۔رہن عام حالات میں مکان یا دوکان یا زمین یا مشینری وغیرہ کی صورت میں ہوگا۔اور روپیہ لینے والا شخص جائیداد مرہونہ کا مناسب کرایہ ادا کرتا رہے گا۔عام حالات میں ایک ہزار سے کم روپیہ نہیں لیا جائے گا۔مگر اس سے زیادہ جتنا بھی ہو قابل قبول ہوگا۔اور انشاء اللہ باقاعدہ تحریر کے ذریعہ فریقین کے حقوق محفوظ کرا دیے جائیں گے۔میرا کام صرف امانت دار نہ مشورہ دینا ہو گا۔اس سے زیادہ مجھے نہ تو نفع میں کوئی حصہ حاصل ہوگا اور نہ ہی مجھ پر کوئی ذمہ داری ہوگی۔جو دوست روپیہ فوراً بھجوانا چاہیں۔وہ میرے نام براه راست یا بالواسطه دفتر محاسب صد را انجمن احمد یہ قادیان روپیہ بھجوا دیں۔جب تک