مضامین بشیر (جلد 1)

by Hazrat Mirza Bashir Ahmad

Page 493 of 694

مضامین بشیر (جلد 1) — Page 493

۴۹۳ بتا یا اور پھر منشی اروڑا صاحب چھ ماہ تک مجھ سے ناراض رہے۔اللہ اللہ ! یہ وہ فدائی لوگ تھے جو حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو عطا ہوئے۔ذرا غور فرمائیں کہ حضرت صاحب جماعت سے امداد طلب فرماتے ہیں مگر ایک اکیلا شخص اور غریب شخص اٹھتا ہے اور جماعت سے ذکر کرنے کے بغیر اپنی بیوی کا زیور فر وخت کر کے اس رقم کو پورا کر دیتا ہے اور پھر حضرت صاحب کے سامنے رقم پیش کرتے ہوئے یہ ذکر تک نہیں کرتا کہ یہ رقم میں دے رہا ہوں یا کہ جماعت تا کہ حضرت صاحب کی دعا ساری جماعت کو پہنچے اور اس کے مقابل پر دوسرا فدائی یہ معلوم کر کے کہ ا حضرت صاحب کو ایک ضرورت پیش آئی اور میں اس خدمت سے محروم رہا۔ایسا پیچ و تاب کھا تا ہے کہ اپنے دوست سے چھ ماہ تک ناراض رہتا ہے کہ تم نے حضرت صاحب کی اس ضرورت کا مجھ سے ذکر کیوں نہیں کیا۔۲۵ آسمان احمدیت کے درخشندہ ستارے یہ وہ عشاق حق کا گر وہ تھا جو احمدیت کے آسمان پرستارے بن کر چمکا اور اب ایک ایک کر کے غروب ہوتا جا رہا ہے۔ہم نے ان ستاروں کو بلند ہوتے دیکھا اور اب انہیں غروب ہوتے دیکھ رہے ہیں لیکن پھر بھی ہم میں سے کتنوں کا دل پسیجا ہے؟ کتنوں کے سینوں میں وہ آگ سلگی ہے جو خدا کی محبت کو کھینچتی اور گناہوں کی آلائش کو جلا کر خاک کر دیتی ہے؟ اے اللہ تو رحم کر۔اے اللہ تو رحم کر ! یاران تیز گام نے محمل کو جالیا ہم مجو نالہ جرس کارواں میں نے کچھ اور بھی لکھنا تھا۔مگر اب نہیں لکھتا نہیں لکھ سکتا ! رہے مطبوعه الفضل ۹ ستمبر ۱۹۴۱ء) مضامین بشیر