مضامین بشیر (جلد 1) — Page 446
مضامین بشیر عائد ہوتی ہے کیونکہ بہر حال ہمارا فرض ہے کہ احمدیت کے رستہ کو حتی الوسع اعتراضوں کی خاردار جھاڑیوں سے پاک وصاف رکھیں۔یوں تو روایات کے معاملہ میں بہت سی احتیاطوں کی ضرورت ہے مگر جن امور کی طرف خاص توجہ دینے اور خصوصیت سے چوکس رہنے کی ضرورت ہے وہ میرے خیال میں مختصر طور پر یہ ہیں۔اول : جس راوی سے روایت لی جائے اس کے متعلق یہ پوری پوری تسلی کر لی جائے کہ (الف) وہ حافظہ کا کچا یا (ب) عقل کا کمزور یا ( ج ) ایمان کا ناقص یا ( د ) محجوب الاحوال تو نہیں تا کہ ان نقصوں کی وجہ سے ہماری روایات غلطیوں یا غلط فہمیوں کا شکار نہ بن جائیں۔دوم : کوئی ایسی روایت قبول نہ کی جائے جس کا مضمون کسی رنگ میں (الف) حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے کسی الہام یا (ج) سلسلہ کے کسی مستند ریکا رڈیا ( د) عقل و دانش کے مسلمہ اور بدیہی اصولوں کے خلاف ہوا اور پھر وہ کسی اسلامی تعلیم کے بھی خلاف نہ ہو۔میں امید کرتا ہوں کہ ہمارے دوست اس معاملہ میں خاص احتیاط سے کام لے کر بیدار مغزی اور فرض شناسی کا ثبوت دیں گے۔اللہ تعالیٰ ہمارے ساتھ ہوا اور ہمیں اپنی رضا اور صداقت کے رستہ پر قائم رکھے۔آمین ( مطبوعہ الفضل ۱۳اپریل ۱۹۴۱ء )