مضامین بشیر (جلد 1) — Page 447
۴۴۷ مضامین بشیر مرز افضل احمد صاحب کے جنازہ کے متعلق ایک معزز غیر احمدی کی شہادت کچھ عرصہ ہوا جناب مولوی محمد علی صاحب ایم۔اے نے مسلہ جنازہ غیر احمدیان کے متعلق ایک رسالہ ” ثالث بنے کی دعوت لکھ کر شائع کیا تھا اور اس کے جواب کے لئے بڑی تحدی سے کام لیتے ہوئے ہر مبالع احمدی کو چیلنج دیا تھا کہ کوئی شخص میدان میں نکلے اور اس رسالہ کا جواب دے اور اس چیلنج کو بعد میں بھی اخبار ”پیغام صلح کے بہت سے نمبروں میں بڑی تحدی کے ساتھ دہرایا گیا۔اس رسالہ کے جواب میں خاکسار نے ایک رسالہ ”مسئلہ جنازہ کی حقیقت“ کے عنوان کے ماتحت لکھ کر شائع کیا ہے اور میں خیال کرتا ہوں کہ خدا کے فضل سے میرے اس رسالہ میں مولوی صاحب کے سارے اعتراضوں کا جواب آ گیا ہے۔میرے اس رسالہ کا ایک اقتباس جو ہمارے فوت شدہ بھائی مرز افضل احمد صاحب کے جنازہ سے تعلق رکھتا ہے، الفضل کی اشاعت مورخہ ۱۷۔اپریل ۱۹۴۱ء میں بھی شائع ہو چکا ہے۔اس اقتباس پر مجھے ایک دوست حبیب الرحمن صاحب بی۔اے اسٹنٹ انسپکٹر آف سکولز کبیر والا ضلع ملتان کا ایک خط موصول ہوا ہے جو میں قارئین کرام کے فائدہ کے لئے اس جگہ درج کرتا ہوں اور میں اپنے غیر مبایعین ناظرین سے بھی استدعا کرتا ہوں کہ وہ اس غیر جانبدارانہ شہادت کو غور سے مطالعہ فرمائیں اور پھر انصاف کے ساتھ سوچیں کہ مرز افضل احمد صاحب کے جنازہ کے معاملہ میں جناب مولوی محمد علی صاحب کا دعویٰ جو انہوں نے اس قدر نا واجب تحدی کے ساتھ کیا ہے، کیا حقیقت رکھتا ہے۔حبیب الرحمن صاحب اپنے خط مورخہ ۱۷۔اپریل ۱۹۴۱ء میں لکھتے ہیں۔بخدمت حضرت میاں صاحب سلمہ اللہ تعالیٰ السلام علیکم ورحمتہ اللہ و برکاتہ اخبار الفضل مورخہ ۱۷۔اپریل میں جناب کے مضمون کا وہ حصہ دیکھا جو مرزا فضل احمد صاحب کے جنازہ کے متعلق ہے اس کے متعلق میرے پاس بھی ایک شہادت ہے جو درج ذیل کرتا ہوں۔سید ولایت شاہ صاحب شجاع آباد ضلع ملتان کے ایک معزز غیر احمدی بزرگ تھے ( وہ جون ۱۹۴۰ء میں فوت ہو چکے ہیں) انہوں نے متعدد بار مجھ سے حضرت مرزا سلطان احمد صاحب مرحوم