مضامین بشیر (جلد 1)

by Hazrat Mirza Bashir Ahmad

Page 406 of 694

مضامین بشیر (جلد 1) — Page 406

مضامین بشیر ۴۰۶ نکل سکتے جو آدم سے لے کر اس وقت تک ہر نبی اور ہر خلیفہ کے زمانہ میں ظاہر ہوتی رہی ہے اور وہ یہ کہ خدا تعالیٰ کی قدرت اور اس کی نصرت انسان کے ظرف اور قوت جذب کے مطابق ظاہر ہوتی ہے۔پس ہمیں چاہیئے کہ نہ صرف اپنے ظرف کو وسیع کریں کیونکہ اسی پر ہماری بہت سی ترقیات کا مدار ہے۔بلکہ جس عظیم الشان خلیفہ کے متعلق ہم دیکھ چکے ہیں کہ اس کا ظرف خدا کی فوق العادت نصرتوں کا جاذب اور حامل ہے۔اس کی دراز کی عمر اور صحت و عافیت کے لئے بھی خدا سے ہر وقت دست بدعا ر ہیں۔تا خدا نہ صرف اپنی تقدیر کی خاطر بلکہ ہماری گریہ وزاری کو دیکھ کر بھی ہم پر رحم فرمائے۔اور ہماری تاریخ کے اس سنہری زمانے کو ہمارے لئے لمبا کر دے۔آمین اللهم امين (مطبوعه الفضل ۱۵ اکتوبر ۱۹۴۰ء)