مضامین بشیر (جلد 1) — Page 390
مضامین بشیر ۳۹۰ نقشه ما حول قادیان جیسا کہ کچھ عرصہ ہوا میں نے اعلان کیا تھا میں نے قادیان کے گردونواح میں جماعت کے ایسے زمیندارا حباب کے لئے جو قادیان کے آس پاس زرعی اراضیات خریدنے کے خواہشمند ہیں زمین کی خرید کا انتظام کیا ہے تا کہ دوستوں کو اس معاملہ میں ہر قسم کی سہولت بہم پہنچائی جاسکے۔اس غرض کے لئے میں نے قادیان کے گردونواح کے دیہات کا ایک نقشہ بھی تیار کرایا ہے۔جس میں قادیان کے چاروں جانب چند میل تک کے دیہات دکھائے گئے ہیں اور نہر بھی اور بڑے راستہ جات وغیرہ بھی دکھائے گئے ہیں تا کہ زمین خریدنے والے اصحاب کو فیصلہ میں ہر قسم کی سہولت رہے۔نقشہ میں اس بات کو بھی واضح کیا گیا ہے کہ مختلف دیہات میں کس قوم کی آبادی ہے تا کہ دوست جس قسم کے ماحول میں زمین خرید نا پسند کریں اسے اختیار کر سکیں۔علاوہ ازیں یہ نقشہ تبلیغی ضروریات کے بھی کام آ سکتا ہے اور اس غرض کے لئے اس میں بعض مفید معلومات زیادہ کر دئیے گئے ہیں۔جو دوست اس نقشہ کو منگوانا چاہیں وہ خاکسار کو اطلاع دیں۔قیمت کا فیصلہ بعد میں نقشہ طبع ہونے پر کیا جائے گا۔موجودہ اندازہ آٹھ آنے فی نقشہ کا ہے۔نقشہ ایسی صورت میں طبع کرایا جارہا ہے کہ کتابی شکل میں تہہ ہوکر جیب میں رکھا جا سکے۔( مطبوعہ الفضل ۱۴ جولائی ۱۹۴۰ء)