مضامین بشیر (جلد 1)

by Hazrat Mirza Bashir Ahmad

Page 379 of 694

مضامین بشیر (جلد 1) — Page 379

۳۷۹ مضامین بشیر ایک عزیز کے نام خط حضرت مرزا بشیر احمد صاحب سلمہ اللہ تعالیٰ کی رائے مجھے بچپن سے تصنیف کا شوق ہے۔اس لئے ہر عمدہ تصنیف جو کسی کے ہاتھ سے نکلتی ہے وہ خاص خوشی کا باعث ہوتی ہے۔مکرمی چوہدری سر محمد ظفر اللہ خان صاحب ممبرا یگزیکٹو کونسل وائسرائے ہند نے اپنی اس قیمتی تصنیف میں جو اس وقت دوستوں کے ہاتھ میں ہے نہ صرف جماعت احمدیہ کی بلکہ بنی نوع انسان کی ایک عمدہ خدمت سرانجام دی ہے کیونکہ اس تصنیف میں وہ رستہ بنایا گیا ہے جس پر چل کر انسان ایک با اخلاق اور باخدا انسان بن سکتا ہے۔دنیا میں اہل دنیا کی علمی اور اقتصادی اور سیاسی خدمت کرنے والے لوگ تو بہت ہیں مگر اخلاقی اور روحانی خدمت کی طرف موجودہ مادی زمانہ میں بہت کم لوگوں کو توجہ ہے اور اس لحاظ سے چوہدری صاحب مکرم کی یہ خدمت جس کی اس زمانہ میں دنیا کو از حد ضرورت ہے بہت قابل قدر ہے۔احمدی نوجوان تو خیر ا سے پڑھیں گے ہی مگر ضرورت اس بات کی ہے کہ اس مفید تصنیف کو غیر احمدی اور غیر مسلم اصحاب تک بھی کثرت کے ساتھ پہونچایا جائے تا کہ وہ بھی اس پاکیزہ چشمہ کے مصفی پانی سے سیراب ہوں۔( مطبوعه الفضل ۱۳ اپریل ۱۹۴۰ء )