مضامین بشیر (جلد 1)

by Hazrat Mirza Bashir Ahmad

Page 356 of 694

مضامین بشیر (جلد 1) — Page 356

مضامین بشیر ۳۵۶ خلافت جو بلی کب اور کس طرح منائی جائے؟ احباب کے مشورہ کی ضرورت اب خلافت جو بلی کا وقت بہت قریب آگیا ہے اور طبعا یہ سوال پیدا ہوتا ہے کہ اس جو بلی کو کب اور کس رنگ میں منایا جائے۔حضرت امیر المومنین خلیفہ المسیح الثانی ایدہ اللہ بنصرہ العزیز کی خلافت پر پچیس سال کی معیاد ۱۴ مارچ ۱۹۳۹ء کو پوری ہوگی مگر یہ ضروری نہیں ہوتا کہ جس دن کوئی معیاد پوری ہو اسی دن جو بلی منائی جائے بلکہ معیاد کے پورا ہونے کے بعد کوئی مناسب وقت مقرر کیا جا سکتا ہے۔اس بارے میں ایک تجویز یہ ہے کہ ۱۹۳۹ء کے جلسہ سالانہ کو ہی جو بلی کے لئے مخصوص کر دیا جائے۔گویا یہ جلسہ خلافت جو بلی کا جلسہ ہو۔اس تجویز میں ایک خوبی یہ ہے کہ سال میں دو اجتماعوں کی بجائے ایک ہی اجتماع دونوں غرضوں کے لئے کافی ہو جائے گا۔اور چونکہ جلسہ کے لئے پہلے سے اجتماع ہوتا ہے۔اس لئے اسے مزید وسعت دینے سے دوسری غرض آسانی کے ساتھ پوری ہو جائے گی اور جماعت دو سفروں کی تکلیف اور دوہرے اخراجات کے بوجھ سے بچ جائے گی۔دوسرے چونکہ دسمبر کے آخری میں زیادہ چھٹیاں ہوتی ہیں اور ان ایام میں زمیندار احباب بھی زیادہ فارغ ہوتے ہیں۔اس لئے زمیندار پیشہ اور ملازمت پیشہ ہر دوطبقوں کو سہولت رہے گی۔علا وہ ازیں چونکہ جلسہ میں ابھی کافی وقت ہے اس لئے جو بلی کے پروگرام کی تیاری میں بھی آسانی ہوگی اور ہر انتظام سہولت اور خوبی کے ساتھ تکمیل کو پہونچ سکے گا۔ایک اور فائدہ اس میں یہ ہوگا کہ جو دوست اپنی کسی مجبوری کی وجہ سے مارچ ۱۹۳۹ ء تک جو بلی کا چندہ ادا نہیں کر سکتے اور اس وجہ سے وہ اس تحریک میں چندہ کا وعدہ لکھانے سے رُکے ہوئے ہیں ، انہیں بھی اس کارخیر میں حصہ لینے کا موقع مل جائے گا۔پس احباب اس معاملہ میں اپنے مشورہ سے مرکز کو مطلع فرمائیں اور ایسی اطلاع ناظر صاحب اعلیٰ قادیان کے نام آنی چاہیئے کیونکہ وہی اس کام کے نگران اور منتظم اعلیٰ ہیں مگر یہ یا درکھنا چاہیئے کہ جب تک اس بارے میں کسی فیصلہ کا اعلان نہ ہو ، دوستوں کو اپنی جد و جہد اسی اندازہ کے